உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلوے، بس اور میٹرو میں 10 دسمبر کے بعد نہیں چلیں گے 500 کے پرانے نوٹ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    حکومت نے ریلوے، میٹرو ریل اور ٹرینوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹوں کے چلن کی مدت کم کر دی ہے اور اب یہ 10 دسمبر سے نہیں چلیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : حکومت نے ریلوے، میٹرو ریل اور ٹرینوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹوں کے چلن کی مدت کم کر دی ہے اور اب یہ 10 دسمبر سے نہیں چلیں گے۔ پہلے جاری ہدایت کے مطابق یوٹی لٹی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ہی ریلوے کے ٹکٹ کاؤنٹرز کے ساتھ ہی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں اور میٹرو ٹرینوں میں 15 دسمبر تک 500 روپے کے پرانے نوٹ استعمال کئے جا سکتے تھے لیکن آج جاری ای نوٹیفکیشن میں اب ٹرین ٹکٹ، میٹرو اور سرکاری بسوں میں یہ مدت کم کر کے 10 دسمبر کر دی گئی ہے۔
      حکومت نے پبلک سیکٹر کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے آؤٹ لیٹس کے ساتھ ہی ہوائی اڈو پر جہاز کے ٹکٹ خریدنے کے لئے 500 روپے کے پرانے نوٹوں سے ادائیگی کو تین دسمبر سے بند کر چکی ہے۔
      حکومت نے گزشتہ آٹھ نومبر کی نصف شب سے 500 روپے اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کا چلن بند کر دیا تھا اور کچھ خاص مقامات پر اس کے استعمال کی چھوٹ دی تھی۔ حالانکہ اس میں اب تک کئی بار ترمیم کی جا چکی ہے اور اب کچھ خدمات کے لئے 15 دسمبر تک 500 روپے کے پرانے نوٹوں کے استعمال کی چھوٹ ہے۔
      First published: