دہلی۔ این سی آر میں سیکورٹی فورس کے 50،000 جوان تعینات، 12 میٹرو اسٹیشن الرٹ
آج دوپہر 12 بجے سے لے کر 3 بجے تک کسان بھر کے قومی اور ریاستی شاہراہوں پر گاڑیوں کا چکہ جام کرنے والے ہیں۔ دلی، یوپی اور اتراکھنڈ پر حالانکہ، اس تحریک کا اثر نہیں پڑے گا لیکن پولیس کسی بھی طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے تیار ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 06, 2021 10:47 AM IST

دہلی۔ این سی آر میں سیکورٹی فورس کے 50،000 جوان تعینات، 12 میٹرو اسٹیشن الرٹ
نئی دہلی۔ زرعی قوانین (Agricultural Laws) کے خلاف کسانوں کی ملک گیر سطح پر چکہ جام (Chakka Jam) تحریک کے پیش نظر دلی اور این سی آر میں سیکورٹی چاق وچوبند کر دی گئی ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔ آج دوپہر 12 بجے سے لے کر 3 بجے تک کسان بھر کے قومی اور ریاستی شاہراہوں پر گاڑیوں کا چکہ جام کرنے والے ہیں۔ دلی، یوپی اور اتراکھنڈ پر حالانکہ، اس تحریک کا اثر نہیں پڑے گا لیکن پولیس کسی بھی طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے تیار ہے۔
ان اسٹیشنوں کی انٹری اور ایگزٹ کو فوری طور پر بند کیا جائے
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، دلی اور این سی آر کے علاقے میں دلی پولیس، پیراملٹری فورس کے جوان اور سینٹرل ریزرو فورس کے جوانوں کو بڑی تعداد میں مختلف جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ پرتشدد واقعات کے اندیشہ کے مدنظر دلی کے 12 میٹرو اسٹیشنوں کو بھی الرٹ موڈ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ دلی پولیس نے ان میٹرو اسٹیشنوں کو اس بات کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا واقعہ ہونے پر ان اسٹیشنوں کی انٹری اور ایگزٹ کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔
Around 50,000 personnel of Delhi Police, Paramilitary & Reserve Forces deployed in Delhi-NCR region. At least 12 metro stations in the national capital have been put on alert for closing the entry & exit, in view of any disturbance: Delhi Police#FarmersProtest https://t.co/40jTX4M9av
— ANI (@ANI) February 6, 2021
پولیس کسی بھی طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار
اس سے پہلے دہلی میں آج صبح سے ہی لال قلعہ اور دیگر حساس مقامات پر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ لال قلعہ کے آس پاس بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس تعینات ہے۔