ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

صدرجمہوریہ نے 56 اہم ترین شخصیات کو پدم ایوارڈس سے نوازا

نئی دہلی: صدر پرنب مکھرجی نے سماج کے مختلف شعبوں میں قابل ذکر شراکت کے لئے آج پانچ پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 43 پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 28, 2016 12:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صدرجمہوریہ نے 56 اہم ترین شخصیات کو پدم ایوارڈس سے نوازا
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی: صدر پرنب مکھرجی نے سماج کے مختلف شعبوں میں قابل ذکر شراکت کے لئے آج پانچ پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 43 پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔  راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں مسٹر مکھرجی نے جن پانچ شخصیات کو پدم وبھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا ان میں دھیرو بھائی هيراچند امبانی (بعد از مرگ)، مسٹر اویناش كملاكر دکشت، مسٹر جگموہن، ڈاکٹر يامني کرشن مورتی اورشری شری روی شنکر شامل ہیں۔

صدر نے حفیظ سورابجي کانٹریکٹر، ڈاکٹر بی ایس ہمدرد، انوپم کھیر، مسٹر پی ایس مستری، سائنا نہوال، مسٹر ونود رائے، ڈاکٹر اے وینکٹ راماراؤ اور ڈاکٹر ڈی ناگیشور ریڈی کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔ 43 پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر ایم اننادورئي، مدھر بھنڈارکر، پشپیش پنت، اجے دیوگن، مالنی اوستھی، دیپیکا کماری اور محمد امتیاز قریشی نمایاں طور پر شامل ہیں۔

First published: Mar 28, 2016 12:44 PM IST