உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہولی کے جشن میں لوگوں نے ٹریفک قانون کی جم کر کی خلاف ورزی ، 5624 لوگوں کا ہوا چالان

    نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں آج ہولی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 5624 لوگوں کا چالان کیا گیا۔ دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر (ٹریفک) ڈاکٹر مكتیش چندر نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل 5624 لوگوں کےچالان کاٹے گئے۔ ان میں سے 313 افراد کو تیز رفتار سے گاڑی چلانے، 218 کو خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے اور 1941 کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      انہوں نے بتایا کہ 2129 لوگوں کا بغیر ہیلمٹ سفر کرنے، 499 کا وہیلر گاڑیوں میں تین سواریاں لے کر، 130 کا غلط سمت میں گاڑی چلانے اور 294 کا دوسرے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹا گیا۔  ہولی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے دہلی پولیس اور نیم فوجی فورسز کے 2500 جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران لال بتی جمپ کرنے والوں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، دو سے زیادہ سواری لے جانے والے وہیلر گاڑیوں اور شراب پی کر گاڑی چلانے والوں پر نظر رکھی گئی۔ پولیس نے لوگوں کو محفوظ طریقے سے ہولی منانے کی اپیل کی تھی۔ خواتین کے تحفظ کے لئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔

      First published: