ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیرکے 575 نوجوان فوج میں شامل، کہا- ہمیں فخرہے

جموں وکشمیرلائٹ انفینٹری میں شامل ہوئے سری نگرکے وسیم احمد میرنےکہا 'میں بہت خوش ہوں'۔ 

  • Share this:
جموں وکشمیرکے 575 نوجوان فوج میں شامل، کہا- ہمیں فخرہے
جموں وکشمیرکے575 نوجوان فوج میں شامل ہوئے۔

جموں وکشمیرمیں ہتھیاراٹھارہے لوگوں کووہاں کے نوجوانوں نے زبردست جواب دیا ہے۔ 575 اہل خانہ کے لئے ہفتہ کوخوشی کا دن رہا، یہاں 575 نوجوان جموں اورکشمیرلائٹ انفینٹری میں شامل ہوئے۔ ہفتہ کوہوئی پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد یہ سبھی ہندوستانی فوج کا حصہ بن گئے۔


ہفتہ کوپی اوپی کےدوران ان سبھی جوانوں کےاہل خانہ بھی موجود رہے۔ سری نگرمیں رہنے والے وسیم احمد میر نے جموں وکشمیرلائٹ انفینٹری (جے کے ایل آئی آر) میں شامل ہونے کے بعد کہا 'میں بہت خوش ہوں، میرے والدین فخرمحسوس کررہے ہیں۔ ہمیں جسمانی اورذہنی دونوں طرح سے فوج میں بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔ میرے والد بھی فوج میں تھے، ان کی وردی نے مجھے سیکورٹی اہلکاروں کی صف میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دی'۔




ایک دیگرجوان نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی کہ ہم نے اپنی ٹریننگ ختم کرکے اب اپنی پلٹن میں جائیں گےاورپوری ایمانداری سے ملک کی خدمت کریں گے۔
First published: Aug 31, 2019 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading