نئی دہلی: امسال حج کے دوران مچی بھگدڑ میں کم از کم 58 ہندوستانی شہید ہوئے ہیں۔ امور خارجہ کی وزیر سشماسوراج نے آج اس بات کی تصدیق کی۔
مسز سوراج نے ٹوئیٹ کیا ’ حج میں رمی جمرات کے دوران مچی بھگدڑ میں 58 ہندوستانی شہید ہوئے جبکہ 78 حاجی لاپتہ بھی ہیں ۔ ہم اپنے لوگوں کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 24 ستمبر کو منیٰ میں رمی جمرات کے دوران مچی بھگدڑ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زیادہ حاجی جاں شہیدہوگئے تھے۔
اس سال حج کے دوران دو المناک حادثات ہوئے۔ قبل ازیں ستمبر کے شروع میں مکہ میں کرین حادثہ میں بھی (100) عازمین حج شہید ہوگئے تھے، جن میں گیارہ ہندوستانی شامل تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔