உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہت جلد اب ہندوستان میں ہوگا فائیو جی کا استعمال، دہلی ہوائی اڈےکاٹرمینل 3 اب 5G کیلئےتیار

     پہلے مرحلے کے دوران 13 شہروں میں فائیو جی انٹرنیٹ خدمات حاصل کرنے کا امکان ہے۔

    پہلے مرحلے کے دوران 13 شہروں میں فائیو جی انٹرنیٹ خدمات حاصل کرنے کا امکان ہے۔

    5G In India: انڈیا موبائل کانگریس 2022 بھی 1 اکتوبر سے ہونے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی اس تقریب میں ملک میں 5 جی خدمات کی دستیابی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      5G In India: دہلی ہوائی اڈے کے ذارئع نے کہا کہ ہندوستان میں فائیو جی لانچ ہونے میں صرف چند ہفتے باقی ہیں کیونکہ دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہندوستان کا پہلا 5G کے لیے تیار ہوائی اڈہ ہوگا، جہاں کے ٹرمینل 3 میں 5 جی کا استعمال کیا جائے گا۔ دہلی ہوائی اڈے نے یہ بھی کہا ہے کہ 1 اکتوبر سے ملک بھر میں 5G خدمات شروع کی جائیں گی، جو کہ گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع حتمی تاریخ ہے۔

      انڈیا موبائل کانگریس 2022 بھی 1 اکتوبر سے ہونے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی اس تقریب میں ملک میں 5 جی خدمات کی دستیابی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ٹرمینل پر کس ٹیلی کام آپریٹر کا 5G نیٹ ورک دستیاب ہو گا اس بارے میں تفصیلات بتائے بغیر ہوائی اڈے کی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ 5G سے چلنے والا فون رکھنے والا کوئی بھی شخص اس عمل کو شروع کرنے کے لیے ٹرمینل 3 کے حصوں میں تیز نیٹ ورک سروسز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

      فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے اور پھر ٹیلکوس (telcos) کو مختص کیے جانے کے بعد ہندوستانی حکومت ملک میں فائیو جی خدمات کے فوری رول آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے ثابت قدمی سے کام کر رہی ہے۔ آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ حکومت کو توقع ہے کہ 12 اکتوبر تک ملک میں 5G خدمات شروع ہو جائیں گی اور مرکز اس بات کو یقینی بنائے گا کہ قیمتیں صارفین کے لیے قابل برداشت ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      کیا راجستھان میں گہلوت کی جگہ بنیں گے وزیراعلی؟ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد پائلٹ نے کیا کہا


      ویشنو نے کہا کہ اس کے لیے کئی مقامات پر تنصیبات ہو رہی ہیں اور ٹیلی کام آپریشنز تشفی بخش خدمات کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رول آؤٹ میں مصروف ہیں۔ وزیر نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ 5G منصوبے عوام کے لیے سستے رہیں، تاکہ ایک عام آدمی بھی اس کو استعمال کرسکے۔ فائیو جی خدمات مرحلہ وار طریقے سے شروع کی جائیں گی اور پہلے مرحلے کے دوران 13 شہروں میں فائیو جی انٹرنیٹ خدمات حاصل کرنے کا امکان ہے۔
      یہ بھی پڑھیں: 

      پاکستان کی بے مثال کپتان: سپرمام بسمہ معروف کے نام ہیں کئی ریکارڈ، جس کو جان کر رہ جائیں گے حیران




      ایئرٹل نے پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اس کے فور جی صارفین کو فائیو جی خدمات استعمال کرنے کے لیے نئی سم کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ہر کسی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا فون مختلف آپریٹرز کے ہندوستانی 5G نیٹ ورک بینڈ کو سپورٹ کر سکتا ہے یا نہیں؟
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: