ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محض 995 روپئے میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے کا سنہری موقع

ایئر لائن نے آج بتایا کہ اس سیل کے تحت ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہو چکی ہے جو جمعہ کو آدھی رات تک جاری رہے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 09, 2020 11:15 PM IST
  • Share this:
محض 995 روپئے میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے کا سنہری موقع
وستارا ائیرلائنز

نئی دہلی۔ ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ فضائی کمپنی وستارا نے آپریشن کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر 48 گھنٹے کے سیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کرایہ 995 روپے سے شروع ہے۔ ایئر لائن نے آج بتایا کہ اس سیل کے تحت ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہو چکی ہے جو جمعہ کو آدھی رات تک جاری رہے گی ۔ اس میں 25 جنوری سے 30 ستمبر تک کے سفر کے ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں ۔


تصویر سوشل میڈیا


اندرون ملک فضائی راستوں پر تمام ٹیکس اور چارج سمیت اکنامی کلاس کا کرایہ 995 روپے ، پریمیم اکنامی کلاس کرایہ 1،995 روپے اور بزنس کلاس کا کرایہ 5،555 روپے سے شروع ہے ۔بین الاقوامی ٖفضائی راستوں پر اکنامی کلاس کا کرایہ 14،555 روپے، پریمیم اکنامی کا19،995 روپے اور بزنس کا 35،555 روپے سے شروع ہے ۔


اندون ملک فضائی راستوں پر سب سے کم 995 روپے کرایہ ڈبروگڑھ اور باگڈوگرہ کے درمیان ہے ۔ بین الاقوامی مقامات میں سب سے کم کرایہ 14،555 روپے دہلی سے بینکاک اور ممبئی سے کولمبو روٹ پر ہوگا ۔
First published: Jan 09, 2020 11:10 PM IST