உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہولی کے رنگ میں بھنگ ، اتر پردیش میں مختلف واقعات میں چھ کی موت ، 30 سے زائد زخمی

    لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی مقامات پر رنگ اور امنگ کا تہوار ہولی آج جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ہولی کے دن الگ الگ واقعات میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریاست کے کچھ مقامات پر لوگ ہولی کل 24 مارچ کو منانے والے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ:  اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی مقامات پر رنگ اور امنگ کا تہوار ہولی آج جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔  ہولی کے دن الگ الگ واقعات میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریاست کے کچھ مقامات پر لوگ ہولی کل 24 مارچ کو منانے والے ہیں۔
      پولیس ذرائع کے مطابق ہولی کے موقع پر رنجش کی وجہ سے بریلی میں دو اور لکھنؤ اور امبیڈکر نگر میں ایک ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کے گوسائیں گنج علاقے میں ہولی کھیلنے کے بعد اندرانهر میں نہانے گئے دو سگے بھائی ڈوب گئے۔  ہولی کے دوران اعظم گڑھ میں ڈی جے بجانے اور دیگر واقعات میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ لکھنؤ سمیت دیگر علاقوں میں 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

      First published: