ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مظفرنگر حادثہ: وزیر اعلیٰ یوگی نے دیا جانچ کا حکم، ہلاک شدگان کے کنبوں کو 2-2 لاکھ کی مالی مدد

اس حادثے میں باپ۔بیٹے سمیت چھ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2020 02:59 PM IST
  • Share this:
مظفرنگر حادثہ: وزیر اعلیٰ یوگی نے دیا جانچ کا حکم، ہلاک شدگان کے کنبوں کو 2-2 لاکھ کی مالی مدد
مظفرنگر: تیز رفتار بس نے پیادہ مزدوروں کو روندا، 6 کی موت، 4 زخمی

مظفر نگر۔ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گھلولو چیک پوسٹ اور روہانا ٹول پلازہ کے نزدیک ایک تیز رفتار بس نے پیدل جارہے مزدوروں کو کچل دیا جس سے چھ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر چار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بدھ کی دیر رات مظفر نگر۔سہارنپور نیشنل ہائی وے۔59 کے گھلولی چیک پوسٹ اور روہانا ٹول پلازہ کے درمیان اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تیز رفتار بس نے پیدل جارہے مزدوروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں باپ۔بیٹے سمیت چھ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔


انہوں نے بتایا کہ سبھی مزدور پنجاب سے پیدل بہار جا رہے تھے۔ مزدور صوبہ بہار کے ضلع گوپال گنج کے رہنے والے ہیں۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت ہریک سنگھ(52) ان کے بیٹے وکاس(22)،گڈو(18)،واسو دیو(22)،ہریش ساہنی(42) اور ویریند(28) کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے حالات کا جائزہ لیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سشیل اور رام جیت کی حالت نازک ہوتا دیکھ انہیں میرٹھ کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔


یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو


وہیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے میں مارے گئے مزدوروں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے 2لاکھ روپئے اور زخمیوں کے لئے 50ہزار روپئے کا مالی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی نے اس معاملے میں سہارنپور کے ڈویژنل کمشنر سے انکوائری کرنے اور خاطی کو سزا دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے اور اس کے بعد ان کو بہار میں ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کا حکم دیا ہے۔

 
First published: May 14, 2020 02:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading