ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رائے بریلی: بھیانک سڑک حادثہ میں ایک بچہ، تین خواتین سمیت چھ افراد کی دردناک موت

رائے بریلی۔ اترپردیش میں رائے بریلی کے بچھراواں علاقے میں آج صبح ہوئے شدید سڑک حادثے میں کار میں سوار ایک بچہ اور تین خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 15, 2017 10:55 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رائے بریلی: بھیانک سڑک حادثہ میں ایک بچہ، تین خواتین سمیت چھ افراد کی دردناک موت
ٹرک کے اندر سے لاشوں کو نکالتے پولیس اہلکاروں کی تصویر

رائے بریلی۔ اترپردیش میں رائے بریلی کے بچھراواں علاقے میں آج صبح ہوئے شدید سڑک حادثے میں کار میں سوار ایک بچہ اور تین خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ لکھنؤ-رائے بریلی راستے پر ایک تیز رفتار بے قابو کار ڈیوائیڈر توڑ کر سڑک کے دوسری طرف سامنے سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے اس میں سوار سبھی چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔


حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کو کاٹ کر لاشیں باہر نکالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار لوگ لکھنؤوندھیاچل جارہے تھے۔ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

First published: Oct 15, 2017 10:55 AM IST