ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ، نظر آئی ہندوستان کی شان وشوکت

نئی دہلی۔ آج پورے ملک میں 67 واں یوم جمہوریہ دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 26, 2016 10:53 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ، نظر آئی ہندوستان کی شان وشوکت
نئی دہلی۔ آج پورے ملک میں 67 واں یوم جمہوریہ دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔

نئی دہلی۔ آج پورے ملک میں 67 واں یوم جمہوریہ دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر راج پتھ پر ہندستان کی طاقت نظر آ رہی ہے۔ ہندوستان کی فوجی طاقت اور مختلف شعبوں میں اس کی حصولیابیاں، جدید دفاعی نظام، ثقافتی تنوع، سماجی روایات اور خود انحصاری پر حکومت کا زور، ان تمام کی جھلک 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پریڈ کے دوران آج راج پتھ پر نظر آ رہی ہے ۔ اس موقع پر فرانس کے صدر فرانسو اولاند مہمان خصوصی ہیں۔  یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران دہلی میں دہشت گردانہ حملے کے خطرے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آسمان کی پہرہ داری میں فوج کے چار ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ، پروگرام کی جگہ کے چپے چپے پر سیکورٹی فورس تعینات ہے۔


09: 51


مودی نے امر جوان جیوتی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی


09:50

فرانس کے صدر اولاند فرانسو راج پتھ پریڈ کے مقام پر پہنچے۔ مودی نے امر جوان جیوتی پر شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے آئین کی تعمیر کرنے والے تمام عظیم لوگوں کو سلام کیا۔ مودی نے ٹویٹ کر بتایا، "میرے تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد۔

چپے چپے پر سیکورٹی 

آئی بی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس کی طرز پر دہشت گرد دہلی میں بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ فرانس کے صدر اولاند فرانسو یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کی تاریخ میں پہلی بار فرانس کی فوج کی 76 رکنی ٹیم بھی راج پتھ پر ہندستان کے صدر کو سلامی دے گی۔ اس ٹیم میں 48 موسیقاروں کا دستہ بھی شامل ہو گا۔
First published: Jan 26, 2016 07:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading