ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ پریڈ: صدر جمہوریہ نے ملک کی فوجی طاقت کا لیا جائزہ

نئی دہلی۔ ہندستان کی جدید فوجی طاقت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی بشمول خود انحصاری میں اس کی کامیابیوں کی جھلکیاں آج راج پتھ پر 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پریڈ کا حصہ رہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2016 11:06 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوم جمہوریہ پریڈ: صدر جمہوریہ نے ملک کی فوجی طاقت کا لیا جائزہ
نئی دہلی۔ ہندستان کی جدید فوجی طاقت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی بشمول خود انحصاری میں اس کی کامیابیوں کی جھلکیاں آج راج پتھ پر 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پریڈ کا حصہ رہیں۔

نئی دہلی۔  ہندستان کی جدید فوجی طاقت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی بشمول خود انحصاری میں اس کی کامیابیوں کی جھلکیاں آج راج پتھ پر 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پریڈ کا حصہ رہیں۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے جہاں یوم جمہوریہ کی اس روایتی تابناک تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی وہیں، یوم جمہوریہ کی تقریب کی تاریخ میں پہلی بار فرانس کی فوج کی 76 رکنی ٹیم نے بھی راج پتھ پر ہندستان کے صدر پرنب مکھرجی کو سلامی دی۔


اس ٹیم میں 48 موسیقاربھی شامل تھے۔ فوجی خدمات کے کمانڈر ان چیف صدر جمہوریہ ہند نے ملک کی فوجی طاقت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، ان کے وزارتی رفقا، حکمراں اور حزب اختلاف کے پارلیمانی اراکین، مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین اور دیگر خصوصی مہمانوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں عام ناظرین کے ساتھ اس موجب صد افتخار قومی تیوہار کا جشن منایا۔ اس مرتبہ 115 کی جگہ 90 منٹ کی پریڈ میں 26 سال کے بعد فوج کے ڈاگ اسکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ دوسری روایتی جھلکیوں نے بھی قومی زندگی کی رنگا رنگی کی شاندار عکاسی کی۔


کلکتہ، پٹنہ، لکھنو، ممبئی، حیدرآباد، بنگلوراور دوسری ریاستی راجدھانیوں میں بھی یوم جمہوریہ کی سرکاری اور ادارہ جاتی تقاریب منعقد کی گئیں۔ گورنروں اور وزرائے اعلی کے علاوہ دیگر عوامی، سیاسی اور سماجی رہنماوں نے اس موقع پر ملک کی جمہوری اقدار کی پاس داری کے عزم کے ساتھ قومی تیوہار کا جشن منایا۔


اس دوران قومی دارالحکومت کے ارد گرد سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی۔ شہر میں اہم ٹھکانوں کو دہشت گرد گروپوں کی طرف سے نشانہ بنانے کی انٹیلی جنس معلومات کے پیش نظر اہم مقامات پر اینٹی ایئر کرافٹ گن اور ایل ایم جي کو تعینات کیا گیا تھا۔ فضائی خطرہ فرو دستے کو فضائی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی پرواز کو دیکھنے ہی مار گرا دینے کی واضح ہدایت دی گئی تھی۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی دوپہر تک نہ تو کوئی طیارہ اترے  گا نہ ہی پرواز بھر سکے گا۔

First published: Jan 26, 2016 11:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading