ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کے ان 7 اراکین اسمبلی کا کٹ سکتا ہے ٹکٹ

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے امیدواروں کا اعلان آج رات کئے جانےکا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 'آپ' کے کچھ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کٹنا یقینی ہے۔

  • Share this:
دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کے ان 7 اراکین اسمبلی کا کٹ سکتا ہے ٹکٹ
عام آدمی پارٹی کے ان 7 اراکین اسمبلی کا کٹ سکتا ہے ٹکٹ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات Delhi Assembly Elections) کے لئے عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے امیدواروں کا اعلان آج رات تک ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 'آپ' کے موجودہ 7 اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کٹنے کا بھی امکان ہے، لیکن 'آپ' کے کئی بڑے چہروں کا ٹکٹ یقینی سمجھا جارہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہےکہ  مٹیا محل اسمبلی سیٹ پر عاصم احمد خان کی جگہ پر سابق رکن اسمبلی اور سینئر لیڈر شعیب اقبال کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔ راجندر نگر سامبلی سیٹ سے موجودہ رکن اسمبلی وجیندر گرگ کی جگہ راگھو چڈھا کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ وہیں 'آپ' لیڈر آتشی مارلینا کو کالکا جی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی اوتار سنگھ کا ٹکٹ کٹنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق، قیاس آرائی کی جارہی ہے تیمار پور کے رکن اسمبلی پنکج پشکرکی جگہ دلیپ پانڈے کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔


 ان اراکین اسمبلی کا کٹ سکتا ہے ٹکٹ


کونڈلی کے موجودہ رکن اسمبلی منوج کمار کی جگہ 'آپ' کے ایس سی/ ایس ٹی مورچہ کے صدر کلدیپ کمار کو ٹکٹ ملنےکی قیاس آرائی کی جا رہی ہے۔ مٹیا محل سے سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔ یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی عاصم احمد خان کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 'آپ' قیادت بدر پورسیٹ سے حال میں 'آپ' میں شامل ہوئے رام سنگھ نیتا جی کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی این ڈی شرما ہیں۔ اس کے علاوہ ہری نگر اسمبلی سیٹ سے راجکمار ڈھلن کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔


دہلی اسمبلی الیکشن سے قبل کانگریس چھوڑ کر شعیب اقبال عام آدمی پارٹی میں شامل۔ تصویر: نیوز 18 اردو


مٹیا محل سے شعیب اقبال ہوسکتے ہیں امیدوار

ذرائع کے مطابق سابق ریاستی وزیر اور مٹیا محل کے موجودہ رکن اسمبلی عاصم احمد خان کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔ ان کی جگہ پر شعیب اقبال کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس طرح کی سیٹ جہاں سے اراکین اسمبلی کو نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ ان میں شامل چاندنی چوک سیٹ سے الکا لانبا کی جگہ پرہلاد سنگھ ساہنی کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ جبکہ کراول نگر سے 'آپ' کے رکن اسمبلی کپل مشرا کی جگہ درگیش پاٹھک کو 'آپ' انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجواسن سے بی ایس جن، راجوری گارڈن سے دھنونتی چندیلا، گاندھی نگر سے نوین چودھری کو 'آپ' کا ٹکٹ فائنل ہونے کی امید ظاہرکی جارہی ہے۔ دوارکا سے ونے مشرا کا نام بھی لسٹ میں فائنل ہونے کا امکان ہے۔

کاغذات نامزدگی کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوگا

واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے لئے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن دہلی میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کرنے جارہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے ہونے والے اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوسکتا ہے۔ جہاں عام آدمی پارٹی ترقی کے نام پر عوام کا ووٹ مانگنے کی بات کررہی ہے۔ وہیں بی جے پی اور کانگریس ان دعووں کو جھوٹا بتاتے ہوئے عام لوگوں کے درمیان جارہی ہیں۔

روپا شری نندا کی رپورٹ
First published: Jan 14, 2020 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading