ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی کے ذریعہ دھوم دھام سےمنایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے ادارے طاہرہ گرلز انٹرکالج، فوزان پبلک اکیڈمی اورمدرسہ عبداللہ بن مسعود ؓ تحفیظ وتجوید القرآن الکریم میں 70 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی کے ذریعہ دھوم دھام سےمنایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن
سلام ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام فوزان پبلک اکیڈمی میں منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن۔


تلسی پور: سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جروا روڈ تلسی پورکے میں دھوم دھام سےیوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا ۔ سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے ادارے طاہرہ گرلز انٹرکالج، فوزان پبلک اکیڈمی اورمدرسہ عبداللہ بن مسعود ؓ تحفیظ وتجوید القرآن الکریم میں 70 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا، جس میں تینوں شعبوں کے پرنسپل حضرات نے اپنے اپنے اساتذہ کے ساتھ پرچم کشائی کی اوربچوں نے قومی ترانہ (راشٹریہ گیان) اورترانہ ہندی پیش کیا۔

 پرچم کشائی کے بعد طلبا وطالبات نے یوم جمہوریہ سے متعلق پروگرام پیش کیا، جس میں نظمیں، گیت اورتقاریرپیش کیں۔ اخیرمیں پرنسپل حضرات نے یوم جمہوریہ کی تاریخ پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے طلبا وطالبات کو اس کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ پرنسپل نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ مدارس اسلامیہ کبھی بھی جشن جمہوریہ اورجشن آزادی میں پیچھے نہیں رہے ہیں اورعلمائے کرام نے ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں اوروطن کے لئے جب بھی ضرورت ہوگی، علمائے کرام پہلی صف میں کھڑے نظرآئیں گے۔

 اس موقع پرطاہرہ گرلزانٹرکالج کے پرنسپل نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال میں اس انٹرکالج میں سائنس کے علاوہ آرٹ اورکامرس موضوعات کی بھی تعلیم ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ طاہرہ گرلز انٹرکالج کے لئے آرٹ اورکامرس کے لئے بھی منظوری مل گئی ہے جبکہ سائنس کے لئے پہلے سے ہی منظوری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی اس علاقے میں تعلیم کا دیا روشن کررہا ہے اورغریب وپسماندہ طبقات کے لئے خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ اس سوسائٹی کے تحت چلنے والے شعبہ حفظ وتجوید کے طلبا کے لئے بہترین نظم ونسق کیا گیا ہے اوریہاں کا تعلیمی معیاربہت اچھا ہے۔

First published: Jan 28, 2019 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading