ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مدارس نے پیش کی حب الوطنی کی مثال، تزک واحتشام کے ساتھ منایا 70 واں یوم جمہوریہ

جامعہ اسلامیہ سنابل، جامعہ ابوبکرصدیق، مدرسہ تعلیم القرآن ودیگرمدارس میں بھی یوم جمہوریہ کے موقع پرمختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

  • Share this:
مدارس نے پیش کی حب الوطنی کی مثال، تزک واحتشام کے ساتھ منایا 70 واں یوم جمہوریہ
جامعہ ابوبکرصدیق میں 70 یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد۔

پورے ملک میں 70 واں یوم جمہوریہ انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسی ضمن میں دہلی کے مدارس میں بھی یوم جمہوریہ کا خاص اہتمام کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی کے اہم دینی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل ، جیت پورواقع جامعہ ابوبکرصدیق، مدرسہ تعلیم القرآن، تکیہ کالے خان منٹوروڈ ترکمان گیٹ کےعلاوہ کئی مدارس میں یوم جمہوریہ کا انعقاد کیا گیا۔


مرکزابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹرکے مدرسہ عائشہ صدیقہ گرلزاسکول، خدیجہ گرلز اسکول وغیرہ میں بھی جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرمدارس کی بیداری اوران کی تقریب کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ حب الوطنی کے معاملے میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس دوران  ان مدارس میں 'سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا'  جیسے گیت گا کرطلبا نے یوم جمہوریہ کا جشن منایا۔


جیت پورواقع جامعہ ابوبکرصدیق کی طرف سے منعقدہ تقریب میں مقامی ممبراسمبلی نارائن دت شرما نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مدارس اوران کے طلباکی حب الوطنی پرسوال اٹھانے والوں کوغلط بتایا۔ جمعیت اہلحدیث ہند کے امیرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی اورپرنسپل مولانا اظہرمدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مدراس کے طالب علم کو بتاتے ہیں کہ وہ مولانا ابوالکلام آزادکی طرح ملک کے لئے قربانی دینے کو تیاررہیں۔


مدرسہ تعلیم القرآن ، تکیہ کالے خان منٹوروڈ ترکمان گیٹ  میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں آل انڈیا امام فاونڈیشن کے چیئرمین مولانا محمد عارف قاسمی نے جنگ آزادی میں مدارس اسلامیہ کے کرداراوران کی قربانیوں سے طلبا کو روشناس کرایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک پرقابض ظالموں نے علمائے کرام کو نست ونابود کرنے کی کوشش کی، لیکن علمائے کرام نے تمام مصائب برداشت کئے اورہمارے اکابرین نے ہمت نہیں ہاری، جس کی پاداش میں انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ اس کے باوجود علمائے کرام نے ڈٹ کران کا مقابلہ کیا
First published: Jan 26, 2019 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading