ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جمہوری قدروں کے فروغ میں اردوکی اہم خدمات: ڈاکٹرشیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹرنے 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرپرچم کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان سے بھی جمہوریت کا بڑاگہرا تعلق ہے۔ جمہوری قدروں کے فروغ اوراشاعت میں اردونے جوخدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2019 06:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جمہوری قدروں کے فروغ میں اردوکی اہم خدمات: ڈاکٹرشیخ عقیل احمد
قومی اردو کونسل میں یوم جمہوریہ کے موقع پرپرچم کشائی۔

نئی دہلی: قومی اردوکونسل کے ڈائرکٹرڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے کہا کہ آج کا دن یعنی یوم جمہوریہ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اورآج ہی کے دن ہندوستان کا دستورعمل میں آیا تھا۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدردفترمیں 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ملک کے ہرشخص کومساوی اختیارات دیئے گئے۔ اِس دن ملک کے تمام باشندوں کو یہ حلف لینا چاہئے کہ وہ ہندوستان کو ایک مثالی جمہوری ملک بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں گے اوراس میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا ملک ساری دنیا میں ایک عظیم جمہوری ملک کے طورپرجانا جاتا ہے اوریہاں کی مشترکہ تہذیب ثقافت کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

ڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے مزید کہا کہ اردو زبان سے بھی جمہوریت کا بڑا گہرا تعلق ہے۔ جمہوری قدروں کے فروغ اور اشاعت میں اردونے جوخدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اردو کے اسی جمہوری مزاج نے ملک کی سا لمیت اوریکجہتی کو فروغ دیا ہے۔ اردو سے وابستہ ہرشخص کوجمہوریت کی ترقی کے لئےاپنےاختیارات اورفرائض کا استعمال کرنا چاہئے۔


قبل ازیں قومی اردو کونسل فروغ انسانی وسائل کی وزارت (حکومت ہند) کے صدردفترمیں یوم جمہوریہ کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد تزک واحتشام کے ساتھ کیا گیا۔ اس قومی تقریب میں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے پرچم کشائی کی۔ کونسل کےعملے نے قومی ترانہ گائے اورترنگے کو سلامی دی۔

First published: Jan 26, 2019 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading