ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Republic Day 2021: راج پتھ پر یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ، نظر آ رہی ہے ملک کی طاقت کی جھلک

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس مرتبہ پریڈ کی دوری کم کر دی ئی ہے۔ پہلے پریڈ 8.2 کلومیٹر لمبی ہوتی تھی۔ یہ وجے چوک سے لال قلعے تک جاتی تھی۔ اس بار اس کی لمبائی 3.3 کلومیٹر لمبی ہوگی۔ وجے چوک سے نیشنل اسٹیڈیم تک ہی جائے گی۔

  • Share this:
Republic Day 2021: راج پتھ پر یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ، نظر آ رہی ہے ملک کی طاقت کی جھلک
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس مرتبہ پریڈ کی دوری کم کر دی ئی ہے۔ پہلے پریڈ 8.2 کلومیٹر لمبی ہوتی تھی۔ یہ وجے چوک سے لال قلعے تک جاتی تھی۔ اس بار اس کی لمبائی 3.3 کلومیٹر لمبی ہوگی۔ وجے چوک سے نیشنل اسٹیڈیم تک ہی جائے گی۔

راج  پتھ پر یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ شروع ہو گئی ہے۔   پر پریڈ شروع ہو گئی ہے، پریڈ کی کمانڈ جنرل آفیسر کمانڈنگ دہلی ایریا لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار مشرا کے ہاتھ میں ہے۔ ان کے ساتھ پریڈ کے سیکنڈ کمان آفیسر میجر جنرل آلوک ککڑ ہیں۔  کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس مرتبہ پریڈ کی دوری کم کر دی ئی ہے۔ پہلے پریڈ 8.2 کلومیٹر لمبی ہوتی تھی۔ یہ وجے چوک سے لال قلعے تک جاتی تھی۔  اس بار اس کی لمبائی 3.3 کلومیٹر لمبی  ہوگی۔ وجے چوک سے نیشنل اسٹیڈیم تک ہی جائے گی۔


ریگستان کا جہاز کہے جانے والے اونٹوں کی ہندستانی فوج بی ایس ایف میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔ اونٹوں کا یہ گروہ سرحد کی سکیورٹی میں تعینات رہنے کے علاوہ راج پتھ پر پریڈ میں شرکت کرکے بھی اپنی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔ اس بار بھی بی ایس ایف میں اونٹ دستوں نے شاہی لباس میں مارچ کیا۔


 



راج پتھ پر 841  راکیٹ ریجیمنٹ کی پیناکا ملٹی لانچر راکیٹ سسٹم کی جھلک دکھائی گئی۔ اس کی قیادت کیپٹن وبھور گلاٹی نے کی۔ 214 mm  پیناکا دنیا کی سب سے ایڈوانس راکیٹ سسٹم میں شامل ہے۔  برہموس میزائل ، جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے ، ملک کی آن بان شان کی علامت ہے ، جس کی رفتار آواز کی رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔





صدر جمہوریہ  رام ناتھ کووند کا راج پتھ پر  وزیر اعظم نریندر مودی نے خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد صدر اسٹیج پر پہنچے اور ترنگا لہرایا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ ہوا ہے۔





یوم جمہوریہ کے موقع پر پی ایم مودی نے اس مرتبہ جامنگر کی پگڑی پہنی ہوئی ہے۔ گجرات کے جام نگر کے شاہی کنبے نے انہیں یہ پگڑی تحفے میں دی تھی۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 26, 2021 09:23 AM IST