ہریانہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ ریواڑی میں منگل کو پانچ سرکاری اور تین پرائیویٹ اسکولوں میں 80 بچے کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ اتنے زیادہ طلبہ کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے متاثرہ اسکولوں کو پندرہ دنوں تک بند رکھنے اور سینٹائز کرانے کا حکم دیا ہے ۔
ہریانہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق دو نومبر سے ہی نویں سے بارہویں تک کے اسکولوں کو ریگولر طور پر کھولا گیا ہے ۔ محکمہ صحت نے دیوالی سے پہلے کچھ پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے 837 بچوں کے نمونے لئے تھے ۔ اب ان کی جانچ رپورٹ سامنے آئی ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں اسکولی بچوں کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کی خبر پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر راجیش کمار سے بات چیت کرکے ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہے ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے 15 دنوں تک متاثرہ اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
کلیکٹر یشیندر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے محکمہ صحت کے ذریعہ ابھی تک 104821 نمونے لئے گئے ہیں ، جن میں سے 9245 کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ ان میں سے 8709 شفایاب ہوچکے ہیں اور اب تک 45 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ فی الحال ضلع میں کورونا کے 491 ایکٹیو کیسز ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔