ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گریٹر نوئیڈا: شاہ بیری سے نکالی گئی ایک اور لاش، مرنے والوں کی تعداد 9 ہوئی

گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری گاوں میں دو عمارتوں کے گر جانے کے حادثہ میں جعمرات کے روز ملبہ سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔

  • Share this:
گریٹر نوئیڈا: شاہ بیری سے نکالی گئی ایک اور لاش، مرنے والوں کی تعداد 9 ہوئی
گریٹر نوئیڈا کی دو عمارتیں منہدم

گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری گاوں میں دو عمارتوں کے منہدم ہو جانے کے حادثے میں جمعرات کے روز ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ ساتھ  ہی اس حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔  قابل غور ہے کہ پولیس نے اس سلسلہ میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم 24 دیگر کے خلاف غیر ارادتا قتل اور آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حادثے کی مجسٹریٹ جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔


واضح ہو کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم اب بھی حادثے کی جگہ پر موجود ہے اور ملبے کو ہٹانے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ ابھی بھی عمارت کے ملبے میں درجن بھر افراد  کے دبے ہونے کے امکان ہیں۔ وہیں دوسری جانب وزیر اعلیٰ یو گی نے اس معاملہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں غیر قانونی تعمیرات کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کو گرفتار کرنے کے حکم دئے ہیں۔


 


&nbsp

First published: Jul 19, 2018 08:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading