روی داس مندر معاملہ میں بھیم سینا کے سربراہ سمیت 96 کو 14 دن کی عدالتی حراست
بھیم سینا کے سربراہ چندر شیکھر آزاد: فائل فوٹو۔
دہلی پولیس نے چندر شیکھر آزاد اور دیگر کے خلاف گووند پوری تھانہ علاقہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 147, 149, 186, 332 کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ تما م کو آج ساکیت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
دہلی کے تغلق آباد میں گر و روی داس مندر گرائے جانے کے بعد تشدد معاملہ میں گرفتار بھیم سینا کے سربراہ چندر شیکھر آزاد سمیت تمام 96 لوگوں کو عدالت نے جمعرات کو 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس مندر کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر گرایا گیا تھا۔ مندر گرانے کے خلاف بھیم سینا کے کارکنوں نے سربراہ چندر شیکھر کی قیادت میں بدھ کو مظاہرہ کیا تھا اور تشدد پر اتر آئے اور ہنگامہ کیا اور کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
دہلی پولیس نے چندر شیکھر آزاد اور دیگر کے خلاف گووند پوری تھانہ علاقہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 147, 149, 186, 332 کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ تما م کو آج ساکیت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال او ر آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے تھے۔ پرتشدد واقعات میں 15پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے 19اگست کو اپنے حکمنامہ میں کہا تھا کہ تغلق آباد جنگلاتی علاقہ میں گرو روی داس مندر کے سلسلہ میں اس کی ہدایت کو ’سیاسی رنگ‘ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے پنجاب، ہریانہ اور دہلی کی حکومتوں سے کہا تھا کہ وہ امن و قانون یقینی بنائیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔