ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی: ایک سالہ معصوم بچی کی ریلوے ٹریک پرآبروریزی، ملزم گرفتار

ملزم کی شناخت 24 سال کے امت کے طورپرہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے اوربچی کی حالت اب بہترہے۔

  • Share this:
دہلی: ایک سالہ معصوم بچی کی ریلوے ٹریک پرآبروریزی، ملزم گرفتار
ملزم کی شناخت 24 سال کے امت کے طورپرہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے اوربچی کی حالت اب بہترہے۔

نئی دہلی: بچیوں کے ساتھ ہونے والے آبروریزی کے واقعات  رکنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ ایک کے بعد ایک ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جس نے بچیوں کی سیکورٹی پرسوال کھڑے کردیئے ہیں۔ تازہ معاملہ دہلی کا ہے، جہاں ملزم نے ایک سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کی۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے شمالی دہلی کے ریلوے ٹریک کے پاس واقعہ کو انجام دیا۔


ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ بچی جمعہ کی شب سے گھرسے لاپتہ تھی۔ اہل خانہ نے پوری رات اس کی تلاش کی، لیکن جب بچی نہیں ملی تو انہوں نے تھانے میں جاکرشکایت درج کرائی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پرمعاملہ درج کرلیا اورکچھ ٹیموں کو بچی کی تلاش میں لگا دیا۔


اس دوران پورے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دکھائی گئی، جس میں پولیس نے ملزم کی شناخت کی اورتلاش کرکے اسے گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت 24 سال کے امت کے طورپرہوئی ہے۔  پولیس نے بتایا کہ ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے اوربچی کی حالت اب بہترہے۔


دوسال کی بچی کی آبروریزی کا ایک اورواقعہ

وہیں دوسری طرف دوسالہ بچی کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شمالی دہلی کے کوتوالی علاقے کی دو سالہ معصوم بچی کا اغوا کرکے آبروریزی کرنے کے معاملے میں پولیس نے اتوارکی صبح ایک ملزم کو گرفتارکیاہے۔ ملزم انل نشے کا عادی بتایا جارہا ہے۔ نیوز 18 کی خبرکے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم دو سال کی اس بچی سے عصمت دری کرکے اسے پرانی دہلی اسٹیشن کے پاس چھوڑ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  گوپال گنج میں شو سے لوٹ رہی نابالغ آرکیسٹرا ڈانسر کی آبروریزی ، ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیں:  حیوانیت کی ہر حد پار، ریپ کے بعد خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا  اسٹیل کا گلاس ، شوہر گرفتار

یہ بھی پڑھیں:  گود لینے والے خاندان نے نابالغہ کو دھکیلا جسم فروشی کے دھندہ میں، 40 مرتبہ ہوئی عصمت دری کا شکار، اب اسقاط حمل کی مانگ رہی ہے اجازت
First published: Nov 18, 2018 06:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading