جاب میں ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس کے بی ایس ایف جوان کو پاکستانی رینجرس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ جوان پنجاب سیکٹر میں گشت کر رہا تھا۔ اس دوران گپرے کہرے کے باعث وہ زیرو لائن نہیں دیکھ سکا اور غلطی سے پاک۔ہند سرحد پار کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک رینجرز نے ابھی تک ہندوستانی فوجی جوان کو واپس نہیں کیا ہے۔ پاک رینجرز نے تصدیق کی ہے کہ جوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن وہ اسے واپس نہ کرنے پر بضد ہیں۔ واقعہ بی ایس ایف کے فیروز پور سیکٹر کا ہے۔
بھارت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے فینسنگ لگا رکھی ہے۔ دراصل، ہندوستان نے پاکستان سے اسلحہ اور منشیات کی دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے فینسنگ لگا رکھی ہے۔ تقریباً 12 فٹ اونچی یہ فینسنگ ہندوستانی سرحد کے اندر لگائی گئی ہے اور اس سے 300 سے 500 میٹر آگے ہندوستان کا علاقہ ہے۔ اس کے بعد بین الاقوامی سرحد (زیرو لائن) ہے، جہاں سفید لکیر کھینچی گئی ہے۔ کسان فینسنگ کے پارہندوستانی علاقے میں کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں۔
دسمبر میں غلطی سے سرحد پار کرنے کا دوسرا واقعہ
دسمبر کے مہینے میں پاکستان کی سرحد میں گشت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے یکم دسمبر کو ہی ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر گشت کے دوران ایک جوان پاکستان کی سرحد میں داخل ہوا تھا۔ اسی دن، پاکستان رینجرز نے فلیگ میٹنگ کے بعد جوان کو واپس بی ایس ایف کے حوالے کر دیا۔ یہ جوان ابوہر سیکٹر میں ایک فورس پوسٹ کے قریب 'زیرو لائن' پر گشت کر رہا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔