دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی (Jawaharlal Nehru University) ایک بار پھر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اتوار کو لیفٹ ونگ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے درمیان مبینہ طور پرنان ویج کھانے کو لے کر جھڑپ ہوگئی ۔ جس میں تقریباً پندرہ طلباء زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال میں داخل کریا گیا ہے۔بائیں بازو کے طلبہ نے الزام لگایا ہے کہ اے بی وی پی ABVP کے طلبا نے نان ویج کھانے پر کاویری ہاسٹل کے میس سکریٹری کے ساتھ ہاتھا پائی کی ہے۔
دوسری طرف، اے بی وی پی کے طلباء کا الزام ہے کہ بائیں بازو کے طلباء کاویری ہاسٹل میں طلباء کو رام نومی کی پوجا کرنے سے روک رہے تھے۔اس معاملے میں اے بی وی پی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔تو دوسری جانب اے بی وی پی نے لیفٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گجرات: Ram Navami کے موقع پر کئی علاقوں میں تشدد، پتھر اور آتشزدگی کے واقعات، ایک کی موت، پولیس نے بھیڑ پر آنسو گیس کے گولے داغے
دراصل، جے این یو کے کاویری ہاسٹل میں رہنے والے طلباء نے رام نومی کے دن کیمپس میں ہون پوجن کا اہتمام کیاتھا۔ اب لیفٹ ونگ اور اے بی وی پی آمنے سامنے ہیں۔ بتادیں کہ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپوں کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔کیمپس کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں ،آج آئسا دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر تشدد کے خلاف احتجاج کرے گی۔ وہیں اے بی وی پی اس معاملے پر پریس کانفرنس کرے گی۔
وہیں رام نومی کا تہوار اتوار کو ملک بھر میں دھوم دھام سے منایا گیا۔ لیکن کچھ ریاستوں میں جلوس کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ گجرات میں جلوس کے دوران دو برادریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ مدھیہ پردیش سے بھی تشدد کی اطلاعات ہیں۔ جھارکھنڈ میں جلوس پر پتھراؤ کیا گیا اور جلوس میں شامل لوگوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
رام نومی Ram Navami کے موقع پر گجرات کے آنند ،ہمت نگر Himmatnagar اور کھمبات شہروں میں رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ پولیس نے تشدد کو کنٹرول کرنے کیلئے بھیڑ پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس تشدد میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ کئی لوگ زخمی ہو ئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ معاملے میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمت نگر میں تیرہ اپریل تک دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ سابرکانٹھا پولیس نے تشدد معاملے میں چار افراد کے خلاف تین شکایتیں درج کی ہیں جس میں گاڑیوں اوردرگاہ میں آگزنی کا ذکر کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔