ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس شہر میں ڈھائی-ڈھائی ہزار روپئے میں بنائی جا رہی ہے فرضی کورونا نیگیٹو رپورٹ

میرٹھ کے لیساڑی گیٹ تھانہ علاقے کے نیو میرٹھ ہاسپٹل میں ڈھائی ہزار روپیے لیکر جعلسازی یہ کام انجام دیا جا رہا تھا معاملے کا خلاصہ اس وقت ہوا جب نگیٹیو رپورٹ بنوانے کے لیے اسپتال پہنچے ایک شخص نے ہی ویڈیو بناکر کر وائرل کر دیا ، معاملے کی جانکاری ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ہاسپٹل کا لائسنس منسوخ کرکے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ، وہیں ہاسپٹل کا عملہ تالا لگا کر فرار ہے اور پولیس انکی تلاش کر رہی ہے۔

  • Share this:

ایک طرح میڈیکل اسٹاف ڈاکٹرس پولیس اور ضلع انتظامیہ کورونا کے خطرے سے بچاؤ کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہیں اس سماج میں ایسے افراد بھی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں ان کورونا واریئرز کی محنت اور خدمات پانی پھیرنے کا کام کر رہے ہیں اور سماج کے لیے خطرے کا سبب بن گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ میرٹھ میں پیش آیا ہے جہاں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ڈھائی ہزار روپیے میں فرضی کورونا نیگیٹو رپورٹ بنانے کا گورکھ دھندا چلایا جا رہا تھا۔

میرٹھ کے لیساڑی گیٹ تھانہ علاقے کے نیو میرٹھ ہاسپٹل میں ڈھائی ہزار روپیے لیکر جعلسازی یہ کام انجام دیا جا رہا تھا معاملے کا خلاصہ اس وقت ہوا جب نگیٹیو رپورٹ بنوانے کے لیے اسپتال پہنچے ایک شخص نے ہی ویڈیو بناکر کر وائرل کر دیا ، معاملے کی جانکاری ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ہاسپٹل کا لائسنس منسوخ کرکے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ، وہیں ہاسپٹل کا عملہ تالا لگا کر فرار ہے اور پولیس انکی تلاش کر رہی ہے۔

سی ایم اؤ ڈاکٹر راج کمار کا کہنا ہے کہ میرٹھ کے ہاپوڑ روڈ پر نیو میرٹھ ہاسپٹل میں فرضی کورونا نیگیٹو رپورٹ بنائے جانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب 2500 روپیے لیکر رپورٹ دیتے ہوئے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ کورونا نیگیٹو رپورٹ بنوانے پہنچے شخص نے ہی یہ ویڈیو موبائل میں ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ، اسکی جانکاری ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ہاسپٹل کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے اور علاقے کے لساڑی گیٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہے افراد کے علاوہ دیگر ہاسپٹل ملازمین کے خلاف دفاع 420 کے تحت معاملہ درج کرایا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے اور تھانے میں معاملہ درج ہونے کے بعد سے ہی ملزمین فرار ہیں اور اسپتال پر تالا لگ گیا ہے۔

First published: Jul 05, 2020 11:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading