உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا گروہ گرل فرینڈ کے مہنگے شوق پورے کرنے کیلئے کرتے تھی یہ گھنونا کام

    گرفتار کئے گئے گینگ کا سرغنہ وویک پال بی ایس سی کا طلب علم ہے ۔ وویک پال نے اپنے اور اپنی گرل فرینڈ کا شوق پورا کرنے کے لیے ایک مخصوص کمپنی کی موٹر بائک چوری کرنے کی شروعات کی تھی۔

    • Share this:
    الہ آباد پولیس نے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ کے مہنگے شوق پورا کرنے کے لیے لوگوں کی قیمتی بائک چوری کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے گینگ میں شامل چھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار نوجوانوں کے قبضے سے چوری کی ہوئی ۲۴ ، موٹر بائک بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔ بر آمد کی گئی موٹر بائک کی مالیت بیس لاکھ سے زیادہ کی بتائی جا رہی ہے ۔ الہ آباد کے ایس ایس پی اجئے کمار کے مطابق گینگ میں شامل تمام نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور ان کا تعلق شہر کے معزز گھرانوں سے ہے ۔

    پولیس کے مطابق یہ نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے مہنگے شوق کو پرا کرنے کے لیے بائک چوری کیا کرتے تھے ۔ ریاستی حکومت نے گینگ کا پردہ فاش کرنے والی پولیس ٹیم کو پچاس ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران بعض معزز گھرانوں کے بے روزگار نوجوانوں نے اپنے شوق پورے کرنے کے لیے چوری اور اسمگلنگ جیسے غیر قانونی کاموں کا سہارا لیا ہے ۔

    گرفتار کئے گئے گینگ کا سرغنہ وویک پال بی ایس سی کا طلب علم ہے ۔ وویک پال نے اپنے اور اپنی گرل فرینڈ کا شوق پورا کرنے کے لیے ایک مخصوص کمپنی کی موٹر بائک چوری کرنے کی شروعات کی ۔ وویک پال گاڑیوں کو چوری کرنے کے بعد اس  کی شکل و صورت بدل دیتا تھا ۔ موٹر بائک چوری کے معاملے میں وویک پال  ایک سال پہلے جیل بھی جا چکا ہے ۔لیکن پولیس نے اس پر معمولی چوری کا کیس درج کیا تھا ۔

    60 کی عمر میں 30 سال کی نظر آتی ہیں یہ دادی! Fitnessدیکھ کر ہم عمر کے لوگ رہ جاتے ہیں دنگ

    جیل سے رہا ہونے کے بعد وویک نے با قاعدہ اپنا منظم گینگ بنا لیا ۔ اس نے  اپنے گینگ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو شامل کیا ہے ۔ پولیس نے گینگ کے قبضے سے چوبیس موٹر بائک بر آمد کی ہے جن کی مالیت بیس لاکھ سے زیادہ کی بتائی جا رہی ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: