ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لڑکے نے لڑکی کی بنائی فحش ویڈیو اور پھر کی ایسی گھنونی حرکت: جانئے پورا معاملہ

لڑکے کے شادی سے انکار کرنے اور اس کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے دھمکی کے بعد متاثرہ لڑکی نے اپنے ماں کے ساتھ تھانہ پہنچ کر معاملے کی شکایت کی لیکن جب کوئی سنوائی نہیں ہوئی تو متاثرہ نے سی ایم ہیلپ لائن نمبر پر شکایت درج کرائی ہے۔

  • Share this:
لڑکے نے لڑکی کی بنائی فحش ویڈیو اور پھر کی ایسی گھنونی حرکت: جانئے پورا معاملہ
علامتی تصویر

جونپور:  اترپردیش کے ضلع جونپور کے جلال پور علاقے کے ایک گاؤں میں ایک شخص اپنے ہی گاؤں کی ایک لڑکی کو شادی کا دلاسہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا اور اب اس نے شادی سے انکار کرتے ہوئے اس کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ لڑکے کے شادی سے انکار کرنے اور اس کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے دھمکی کے بعد متاثرہ لڑکی نے اپنے ماں کے ساتھ تھانہ پہنچ کر معاملے کی شکایت کی لیکن جب کوئی سنوائی نہیں ہوئی تو متاثرہ نے سی ایم ہیلپ لائن نمبر پر شکایت درج کرائی ہے۔

مصدقہ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جلال پور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی لڑکی نے اپنے ہی گاؤں کے ایک لڑکے پر شادی کا دلاسہ دے کر عصمت دری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ لڑکے نے اس کی فحش ویڈیو بنالیا ہے جسے ا ب وہ سوشل میڈا پر وائرل کرنے کی بار بار دھمکی دے رہا ہے۔

لڑکی کا الزام ہے کہ لڑکا شادی کا دلاسہ دے کر بہلا۔پھسلا کر اس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا اور جب اس نے شادی کرنے کو کہا تو لڑکے نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔اور اب میرے ساتھ بنائے گئے فحش ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

متاثرہ کے مطابق شکایت کی بنیاد پر پہلے پولیس نے معاملے کا فورا نوٹس لیا اور لڑکے کو گاؤں سے گرفتار کر کے تھانے لے آئی۔


پولیس نے دونوں فریق میں صلح کرانے کی کوشش کی لیکن بات نہیں بنی اور لڑکے نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔بعد میں جب بغیر کسی کاروائی کے پولیس نے لڑکے کو چھوڑ دیا تو متاثرہ نے وزیر اعلی پورٹل کے ذریعہ اپنی شکایت درج کراکر انصاف کی گہار لگائی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Aug 28, 2020 02:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading