ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بریلی: آبروریزی میں ناکام ہونے پردیورنے بیوہ بھابھی کا قتل کردیا

قاتل ملزم کی تلاش میں پولیس اس کے رشتہ داروں کے گھرتلاشی کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ سول لائنس کے ایکسزبینک میں گارڈ ہے۔

  • Share this:
بریلی: آبروریزی میں ناکام ہونے پردیورنے بیوہ بھابھی کا قتل کردیا
دیورنے بیوہ بھابھی کو قتل کردیا۔ علامتی تصویر

اترپردیش کے بریلی میں بیوہ بھابھی کو ایک دیورنے گولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔ دیوراپنی بھابھی پربری نیت رکھتا تھا اورگزشتہ شب اس نے اپنی بھابھی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کی۔ بھابھی کی مخالفت کرنے پراس نے لائسنسی بندوق سے اسے گولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔


پولیس ملزم قاتل کی تلاش میں مصروف ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔  واقعہ کینٹ تھانہ علاقہ کے کیارا گاوں کا ہے، جہاں ریتوسنگھ کے شوہرجےپال سنگھ کی تقریباً تین سال قبل موت ہوچکی ہے۔  وہ اپنے بیٹے آکاش، بیٹی رادھا اوربیٹے انوکے ساتھ رہتی تھی۔


الزام ہے کہ بھائی کی موت کے بعد سے ہی بھابھی پردیورسرویش سنگھ بری نظررکھتا تھا۔ کچھ دن پہلے ہی دونوں میں اس بات پر تنازعہ ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سرویش نے بھابھی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی تھی۔ دیررات سرویش شراب کے نشے میں بھابھی کے گھرپہنچا اوربھابھی سے جسمانی تعلقات بنانے کا دباو بنانے لگا، جس کی ریتو سنگھ نےمخالفت کی ، جس پرسرویش نے اپنی لائسنسی بندوق سے بھابھی کو گولی ماردی۔ اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔


گولی کی آوازسن کرآس پاس کے لوگ آگئے۔ واردات کے بعد قتل کاملزم جائے واردات سے فرارہوگیا۔ اس کی تلاش میں پولیس اس کے رشتہ داروں کے گھرتلاش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ سول لائنس کی ایکسس بینک برانچ میں گارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     شرمناک: تین سال کی معصوم بچی کا آبروریزی کے بعد قتل، ملزم فرار

یہ بھی پڑھیں:     نہانے گئی نو سالہ بچی کی عصمت دری کے بعد قتل، ایک شخص گرفتار

یہ بھی پڑھیں:           چاقو سے حملہ کرکے خاتون ٹیچر کا قتل، پولیس کو شوہر کی تلاش
First published: Sep 29, 2018 08:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading