ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: رام بن میں منی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک، 17 دیگر زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانیہال سے ضلع ہیڈکوارٹر رام بن کی طرف جا رہی ایک منی بس کیلا موڑ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 500فٹ گہری کھائی میں جا گری

  • UNI
  • Last Updated: Oct 06, 2018 01:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں وکشمیر: رام بن میں منی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک، 17 دیگر زخمی
علامتی تصویر

جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز ایک منی بس حادثے کی شکار ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 17دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح قریب گیارہ بجے پیش آیا۔زخمیوں کو ضلع اسپتال رام بن اور جموں کے میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانیہال سے ضلع ہیڈکوارٹر رام بن کی طرف جا رہی ایک منی بس کیلا موڑ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 500فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ضلع اسپتال رام بن میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند شدید زخمیوں کو ائرلفٹ کرکے جموں کے میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیلا موڑ پر جہاں یہ حادثہ پیش آیا وہ جگہ ضلع ہیڈکوارٹر رام بن سے محض چار کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی پولیس، مقامی لوگوں اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر بچاؤ آپریشن چلایا۔ ذرائع نے بتایا کہ بچاؤ مہم کے دوران ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران بشمول ضلع مجسٹریٹ رام بن شوکت اعجاز بٹ جائے حادثہ پر موجود رہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی شکار ہونے والی منی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔


یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ میں یاتریوں کی گاڑی دریائے چناب میں جاگری، 11 افراد کی موت

First published: Oct 06, 2018 01:56 PM IST