پنجاب کی فرید کوٹ سنٹرل جیل میں قتل کے الزام میں قید ایک ملزم نےفیس بک لائیو میں وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ کو دھمکی دی ہے ۔ پولیس کے مطابق گوبند سنگھ نام کے قیدی نے لائیو ویڈیو کے لئے کسی دوسرے قیدی سے موبائل فون لیا تھا ۔ گوبند سنگھ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’ تمہاری الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اوراب ایشور نے اس کی ذمہ داری مجھے دی ہے ‘‘۔
واضح رہے کہ امرندر سنگھ نے اپنی بھٹنڈا ریلی میں عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب کو نشے سے آزاد کرا دیں گے ۔ ویڈیو میں قیدی گوبند نے وزیر اعلیٰ کو ان کے اسی بیاب کی بنیاد پر دھماکاتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ کو ساحب دربار میں جاکر اپنے جھوٹے وعدہ کے لئے معافی مانگنی چاہئے ۔ پنجاب میں ڈرگ اور نشے کا کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے اور پنجاب میں ڈرگ آسانی سے کہیں بھی مل جاتی ہے ۔ میرے بھائی بہن اس نشےسے متاثر ہو رہے ہیں ‘‘۔
گوبند نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ اس کے پاس سی ایم یا ڈی جی کا نمبر نہیں ہے اسلئے اسے اپنا پیغام دینے کے لئے فیس بک کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔ ورنہ وہ سیدھا سی ایم کو فون کر لیتا ۔ ویڈیو میں گوبند نے جیل میں خراب پانی کی سپلائی کئے جانے کے ایشو پربھی سوال اٹھایا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔
فرید کوٹ پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے وہ سیمسنگ موبائل فون برامد کر لیا ہے ، جس سے یہ ویڈیو اپلوڈ کیا گیا تھا ۔ ساتھ گوبند اور دوسرے قیدی جس کا وہ فون تھا، دونوں کے ہی خلاف ایک ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔