ہوم » نیوز » No Category

گیت کار بھارت بھوشن کو یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

میرٹھ: بھارت بھوشن نام کی دو شخصیات کا تعلق میرٹھ سے رہا ہے۔ ان میں سے ایک نے جہاں فلمی دنیا میں اداکار ی کے ذریعہ میرٹھ کا نام روشن کیا ، وہیں دوسری شخصیت نے معروف گیت کار کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ گیت کار بھارت بھوشن کی جمعرات کو یوم وفات تھی۔ ان کی یاد میں میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 18, 2015 12:08 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گیت کار بھارت بھوشن کو یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
میرٹھ: بھارت بھوشن نام کی دو شخصیات کا تعلق میرٹھ سے رہا ہے۔ ان میں سے ایک نے جہاں فلمی دنیا میں اداکار ی کے ذریعہ میرٹھ کا نام روشن کیا ، وہیں دوسری شخصیت نے معروف گیت کار کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ گیت کار بھارت بھوشن کی جمعرات کو یوم وفات تھی۔ ان کی یاد میں میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

میرٹھ: بھارت بھوشن نام کی دو شخصیات کا تعلق میرٹھ سے رہا ہے۔ ان میں سے ایک نے جہاں فلمی دنیا میں اداکار ی کے ذریعہ میرٹھ کا نام روشن کیا ، وہیں دوسری شخصیت نے معروف گیت کار کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ گیت کار بھارت بھوشن کی جمعرات کو یوم وفات تھی۔ ان کی یاد میں میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔


قابل ذکر ہے کہ بھارت بھوشن نے ابتدائی اور علیٰ تعلم میرٹھ سے حاصل کرنے کے بعد ایک نغمہ نگار کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت قائم کی ۔شہر کی ایسی معروف شخصیت کو یاد کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے سی سی ایس یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں گیتانجلی کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں جہاں بھارت بھوشن کے مشہور گیتوں کو پیش کیا گیا ، وہیں ان کی زندگی پر تیار کی گئی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔


یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ہیڈ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے اس موقع پر کہا کہ مرحوم بھارت بھوشن کو ایک گیت کار کے طور پربین الاقوامی مقبولیت حاصل تھی۔ آج بھی لوگ ان کے گیت گنگناتے ہیں ۔ ان کے گیتوں میں وطن پرستی اور معاشرے کی فلاح کے موضوعات خصوصی طور پر شامل رہے ہیں ۔

First published: Dec 18, 2015 12:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading