ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ میں انصار المساکین نامی رضاکار تنظیم نے کورونا سے بچاؤکے لیے عام لوگوں کی جانکاری کے لیے کی انوکھی پہل

کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے جہاں کئ جانکاری کے پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ تاہم وہاں ضلع پلوامہ میں انصار المساکین نامی رضاکار تنظیم نے عام لوگوں کی جانکاری کے لیے انوکھی پہل شروع کردی ہے۔

  • Share this:
پلوامہ میں انصار المساکین نامی رضاکار تنظیم  نے کورونا سے بچاؤکے لیے عام لوگوں کی جانکاری  کے لیے کی انوکھی پہل
کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے جہاں کئ جانکاری کے پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ تاہم وہاں ضلع پلوامہ میں انصار المساکین نامی رضاکار تنظیم نے عام لوگوں کی جانکاری کے لیے انوکھی پہل شروع کردی ہے۔

کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے جہاں کئ جانکاری کے پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ تاہم وہاں ضلع پلوامہ میں انصار المساکین نامی رضاکار تنظیم نے عام لوگوں کی جانکاری کے لیے انوکھی پہل شروع کردی ہے۔ اس پہل کے تحت پلوامہ میں کووڈ 19 کی خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری دفاتر کے ملازمین اور تاجروں کو کورونا وائرس کی بیماری سے آگاہ کیا جارہاہے اور اس سے بچاؤ کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ رضا کار تنظیم کی جانب سے ہر روز ایک گھنٹے تک یہ خصوصی کلاس منعقد کی جارہی ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ اس کا مقصد عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔


تربیت فراہم کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطع پر ابھی تک اس وائرس کی ویکسین یا دوایی نہیں آیی ہے اس سلسلے اس سے بچاو کے لیے تدابیر ہی کافی اہم ہے ۔ اور لوگوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں اپنے کام کاج میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے  جن میں سرکاری دفاتر کے ملازمین اور تاجر کافی اہم ہے۔ پلوامہ میں آیوش کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے بچاو کے لیے اب گھر گھر جاکر بیداری مہم شروع کردی ہے۔ اس مہم کے تحت آیوش کے ماہر ڈاکٹر بھی عام لوگوں کو کووڈ 19 سے بچاو کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔ آیوش کی جانب سے پولیس سیکورٹی فورسس اور صفایی کرمچاریوں کے علاوہ اب عام لوگوں میں بیماری سے بچنے کے لیے IMMUNITY بڑھانے کی ادویات فراہم کررہے ہیں۔


ضلع پلوامہ میں اس وقت تین سو سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اگرچہ پہلے پلوامہ میں وائرس کی کافی کم شرح تھی تاہم آہستہ آہستہ اس میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ضلع میں اب تک اس سے تین اموات بھی ہوئی ہیں۔ اب رضاکار تنظیم اور آیوش کی جانب سے ضلع پلوامہ میں چلائی جارہی عوامی بیداری سے عام لوگوں کو وائرس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جس سے لوگوں کو بہترجانکاری حاصل ہوگی اور اس سے بچنے کی تدابیر میں بھی کُچھ جانکاری فراہم ہوگی ۔جوکہ وائرس سے لڑنے کے لیے ایک اچھی پہل ہے ۔

First published: Jun 21, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading