ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی پولیس پھر بنی مسیحا، خاتون نے جپسی میں دیا بچے کو جنم

دارالحکومت میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 200 سے زیادہ خواتین کو ہنگامی صورت حال میں مختلف علاقوں سے اسپتال پہنچا کر انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔

  • Share this:
دہلی پولیس پھر بنی مسیحا، خاتون  نے جپسی میں دیا بچے کو جنم
دہلی پولیس کے مطابق یہ معاملہ راجدھانی پبلک اسکول سے متصل ڈی آر پی اسکول کے مالک اور منیجر کی شکایت پر درج ہوا تھا۔ علامتی تصویر

نئی دہلی۔ مغربی دہلی کے کھیالا علاقے میں رہنے والی خاتون نے پولیس کی جپسی میں ایک بچے کو جنم دیا اور زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔ مغربی دہلی کے ایک پولیس افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ شیواجی وہار میں واقع جنتا کالونی کی رہنے والی مینی اپنے شوہر سشیل کمار اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ گزشتہ رات تقریبا دس بجے كھيالا تھانہ کے رگھوویر نگر پولیس پوسٹ پہنچی۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون کو زچگی کا درد ہو رہا ہے اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جانے کے لئے گاڑی مہیا کرائی جائے ۔


انہوں نے کہا کہ خاتون کو پچھم وہار میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں لے جاتے وقت راستے میں خاتون نے جپسی میں ایک بچے کو جنم دیا ۔ پولیس نے اسپتال کے عملے کو فون کر کے بلایا جس کے بعد نرس نے زچہ اور بچہ دونوں کی جانچ کی ، دونوں صحت مند ہیں ۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ ہفتے لاک ڈاؤن کے درمیان قدوائی نگر میں ایک خاتون نے پولیس جپسی میں بچی کو جنم دیا تھا۔




کھیالا ایس ایچ او نے خاتون اور اس کے کنبے کو مبارکباد دی۔ وہیں، خاتون کے کنبے والوں نے بھی پولیس کے اس کام کو لے کر ان کی بہت تعریف کی اور رگھوویر پولیس پوسٹ کی پولیس ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح ر ہے کہ دارالحکومت میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 200 سے زیادہ خواتین کو ہنگامی صورت حال میں مختلف علاقوں سے اسپتال پہنچا کر انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Apr 17, 2020 02:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading