உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیکس ورکرس کو فورا ووٹر آئی ڈی، آدھار کارڈ دے حکومت، راشن بھی کرائے مہیا: سپریم کورٹ کی سخت ہدایت

    Aadhar and Ration Card For Sex Workers: عدالت نے کہا، 'ملک کے ہر شہری کو بنیادی حق دیا جاتا ہے، چاہے اس کا پیشہ کوئی بھی ہو۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملک کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

    Aadhar and Ration Card For Sex Workers: عدالت نے کہا، 'ملک کے ہر شہری کو بنیادی حق دیا جاتا ہے، چاہے اس کا پیشہ کوئی بھی ہو۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملک کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

    Aadhar and Ration Card For Sex Workers: عدالت نے کہا، 'ملک کے ہر شہری کو بنیادی حق دیا جاتا ہے، چاہے اس کا پیشہ کوئی بھی ہو۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملک کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. سپریم کورٹ  (Supreme Court) نے منگل کو کہا کہ بنیادی حقوق ہر شہری کو عطا کیے جاتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی پیشہ سے ہو۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے مرکز، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ سیکس ورکرس کو ووٹر شناختی کارڈ، آدھار اور راشن کارڈ  (Aadhar and Ration Card For Sex Workers)   جاری کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کریں اور انہیں راشن فراہم کرتے رہیں۔ عدالت عظمیٰ نے یہ ہدایت این جی او 'دربار مہیلا کوآرڈینیشن کمیٹی' کی درخواست کی سماعت کے دوران دی۔ عرضی میں کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے سیکس ورکرس  (Sex Workers)  کو درپیش مسائل کو اٹھایا گیا ہے۔
      عدالت ان کی فلاح و بہبود کے لیے احکامات جاری کرتی رہی ہے اور گزشتہ سال 29 ستمبر کو مرکز اور دیگر کو ہدایت دی تھی کہ وہ شناخت کا ثبوت مانگے بغیر انہیں راشن فراہم کریں۔ جسٹس ایل. ناگیشور راؤ، جسٹس بی۔ آر گوائی اور جسٹس B.V. ناگارتنا نے  اسے لیکر ناراضگی کا اظہار کیا جو سیکس ورکروں کو راشن مہیا کرنے کی ہدایت  2011 میں جاری کی گئی تھی  لیکن اس پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔ بنچ نے کہا، "ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقریباً ایک دہائی قبل راشن کارڈ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ  اب تک ان ہدایات کو کیوں نافذ  نہیں کیا گیا ہے۔"

      شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا ہے فرض
      عدالت نے کہا، 'ملک کے ہر شہری کو بنیادی حق دیا جاتا ہے، چاہے اس کا پیشہ کوئی بھی ہو۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملک کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور دیگر حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ راشن کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ جاری کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کریں۔ بنچ نے ہدایت دی کہ اتھارٹی نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (NACO) اور ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹیوں کی مدد بھی لے سکتی ہے، جو کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے بعدسیکس ورکرس  (Sex Workers)  کی فہرست تیار کر سکتے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: