ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپریم کورٹ کا فیصلہ، صرف 3 منصوبوں کے لئے آدھار کارڈ ضروری

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار کارڈ ضروری نہیں ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سپریم کورٹ کا فیصلہ، صرف 3 منصوبوں کے لئے آدھار کارڈ ضروری
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسکیموں سے  فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار کارڈ ضروری نہیں ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ صرف پی ڈی ایس، مٹی کے تیل کی تقسیم اور ایل پی جی سبسڈی میں ہی اس کا استعمال کیا جائے۔ ساتھ ہی کہا کہ آدھار کارڈ کی جانکاری شئیر نہیں کی جائے گی۔


اس کے علاوہ کسی مجرمانہ معاملے کی جانچ کے لئے بھی آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ آدھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی کسی سرکاری اسکیم سے محروم نہیں کیا جا سكتا۔ آدھار کارڈ کی معلومات حکومت کسی بھی ڈپارٹمنٹ اور ایجنسی سے شئیر نہیں کرے گی۔


ساتھ ہی سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ کے بنانے پر کوئی روک نہیں لگائی ہے۔ کورٹ کے اس حکم کو مرکزی حکومت ٹی وی، ریڈیو اور اخبار کے ذریعے پھیلائے گی۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے بھی صاف طور پر کہا تھا کہ سرکاری سبسڈی کا فائدہ لینے کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی نہیں قرار دیا گیا ہے۔

First published: Aug 11, 2015 04:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading