உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیٹلی کے گھر کے باہر 'عآپ' کا زبردست مظاہرہ، استعفی کا مطالبہ

    نئی دہلی۔  ڈی ڈی سی اے معاملے میں بدعنوانی کے مسئلے پر گھرے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔  ڈی ڈی سی اے معاملے میں بدعنوانی کے مسئلے پر گھرے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جیٹلی کے خلاف ان کے گھر کے باہر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے جم کر نعرے بازی کی۔ کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ ارون جیٹلی اپنے عہدے سے استعفی دے دیں۔ پارٹی کے کارکن ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے ہیں اور جم کر نعرے بازی کر رہے تھے۔ انہیں روکنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی بوچھار کی۔ پھر انہیں بس میں بھر کر لے گئی۔

      مظاہرہ میں پارٹی ممبران اسمبلی الکا لامبا اور سومناتھ بھارتی سمیت کئی اور رہنما بھی موجود رہے۔ مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے ارون جیٹلی کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ادھر،عام آدمی پارٹی کے مظاہرہ کے دوران بی جے پی بھی ارون جیٹلی کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے۔ دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپادھیائے نے کہا کہ اس معاملے پر عام آدمی پارٹی سیاست کر رہی ہے۔

      بتا دیں کہ سی بی آئی کی طرف سے دہلی حکومت کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد سے عام آدمی پارٹی اور مرکزی حکومت کے درمیان سیاسی جنگ چھڑ گئی ہے۔ عآپ نے ارون جیٹلی پر ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور مسلسل ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
      First published: