نئی دہلی : دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی ایک کے بعد ایک قانون کے شکنجے میں پھنستے نظر آ رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ ساؤتھ ایسٹ دہلی کے دیولی علاقے کا ہے ۔ دیولی کے ممبر اسمبلی پرکاش جھاروال پر ایک خاتون نے بدسلوکی اور بہکانے کا الزام لگایا ہے، جس پر گریٹر کیلاش تھانے کی پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ، وہیں اب علاقہ کے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے بھی دہلی حکومت کے ممبر اسمبلی کو آڑے ہاتھ لیا ہے ۔
جھاروال پر خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ پانی مانگنے گریٹر کیلاش میں واقع دہلی جل بورڈ کے دفتر گئی ، تو وہاں پر ممبر اسمبلی کے ساتھیوں نے ان سے برا سلوک کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی ، جبکہ ممبر اسمبلی پرکاش جھاروال نے اس کو دھکا مارتے ہوئے اس کی ساتھ بد سلوکی کی ۔ .
متاثرہ خاتون کے مطابق معاملہ گزشتہ 2 جون کا ہے ، لیکن اس نے اس بابت کچھ دن بعد لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولیس کمشنر سے رابطہ کیا ۔ پولیس نے جانچ کر کے ممبر اسمبلی کے خلاف 6 جولائی کو آئی پی سی کی دفعہ 354، 506 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔
ادھر آئی بی این سیون سے فون پر بات کرتے ہوئے ممبر اسمبلی پرکاش جھاروال نے کہا کہ وہ خاتون سیاسی پارٹی کی ریاستی سکریٹری ہیں اور بی جے پی سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر پارٹی کی حیلہ ہوتا ہے کہ وہ کسی خاتون کو ہتھیار بنا کر کسی پر بھی الزام لگا دیئے جائیں ۔ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔