'آج منیش اور جین صاحب بہت یاد آ رہے ہیں...' پروگرام میں جذباتی ہوئے کیجریوال، کہا- اوپر والا ہم سے کچھ کرانا چاہتا ہے

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال فائل فوٹو

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پیر کو عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ دیا اور ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (CPI) سے قومی پارٹی کا درجہ واپس لے لیا۔ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'اتنے کم وقت میں قومی پارٹی؟ یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ ملنے کے بعد آج پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 'ملک میں 6 قومی پارٹیاں ہیں۔ سبھی کو اس کے لیے ہم مبارکباد دیتے ہیں۔ اوپر والا ہم سے کچھ کرانا چاہتا ہے۔ بھگوان نے صفر سے مجھے یہاں تک پہنچایا ہے۔ آج خوشی کے موقع پر منیش جی اور جین صاحب کی یاد آرہی ہے۔

    اروند کیجریوال نے کہا کہ 'ملک دشمن طاقتیں عام آدمی پارٹی کی مخالفت کرتی ہیں۔ منیش سسودیا بھگت سنگھ کا شاگرد ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ "ملک دشمن طاقتوں نے منیش سسودیا اور ستیندر جین کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا کام کیا ہے۔" اروند کیجریوال نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی پر ملک کے کروڑوں لوگوں کی امید اب یقینی بن گئی ہے۔ عوام نے بہت بڑی ذمہ داری دی ہے، بھگوان کے فضل سے ہم اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔

    350 کروڑ کے ٹیکس چوری کیس میں محکمہ آئی ٹی کی بڑی کارروائی، گجرات-ممبئی میں چھاپے، اب تک کروڑوں کا خزانہ برآمد

    راحت یا آفت؟ مانسون پر آگیا بڑا اپ ڈیٹ، آئی ایم ڈی نے کر دی یہ پیشین گوئی، جانیں اس بار کتنے برسیں گے بادل؟

    اروند کیجریوال نے کہا کہ 'ہم عام آدمی پارٹی ملک کے لیے مرنے مٹنے کے لیے آئے ہیں۔ اگر کسی کے من میں عہدے یا پیسے کا لالچ ہے تو پارٹی چھوڑ دینا۔ تمام ملک دشمن قوتیں ہمیں اسکول اور اسپتال بنانے سے روکنا چاہتی ہیں۔ سب جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔‘‘ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ’ہماری حیثیت کیا ہے، ہم تو صرف اس کے لیے ہیں۔ کہاں سے کہاں آگئے، 10 سال میں ہی قومی پارٹی بن گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھگوان ہم سے اس ملک کے لیے کچھ تو کرانا چاہتا ہے۔

    بتا دیں کہ الیکشن کمیشن نے پیر کو عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ دیا اور ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (CPI) سے قومی پارٹی کا درجہ واپس لے لیا۔ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'اتنے کم وقت میں قومی پارٹی؟ یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ سب کو بہت بہت مبارک ہو، ملک کے کروڑوں لوگ ہمیں یہاں لائے ہیں۔ لوگ ہم سے بہت توقعات رکھتے ہیں۔ آج لوگوں نے ہمیں یہ بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے، اے میرے بھگوان، ہمیں توفیق دے کہ ہم اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: