ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کی فہرست جاری، 15 موجودہ اراکین اسمبلی کو نہیں ملا ٹکٹ

نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ میٹنگ میں 46 اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 9 سیٹوں پر نئے چہرے اتارے جارہے ہیں۔ آتشی مارلینا اور دلیپ پانڈے کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ دو مسلم اراکین اسمبلی کی جگہ پر دوسرے امیدوار کو موقع دیا گیا ہے۔

  • Share this:
دہلی اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کی فہرست جاری، 15 موجودہ اراکین اسمبلی کو نہیں ملا ٹکٹ
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال۔ تصویر: پی ٹی آئی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ میٹںگ کے بعد دہلی کی سبھی 70 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے تو نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا پٹپڑ گنج سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔


میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ میٹنگ میں 46 اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 9 سیٹوں پر نئے چہرے اتارے جارہے ہیں۔ منیش سسودیا کے مطابق، 15 موجودہ اراکین اسمبلی کو ریپلیس کیا گیا ہے۔ اس بار 6 خواتین کی جگہ 8 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ منیش سسودیا نے بتایا کہ 46 موجودہ اراکین اسمبلی ہیں، 15 موجودہ اراکین اسمبلی کی جگہ پر نئے امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ 6 خالی سیٹ پر نئے نام دیئے گئے ہیں۔




عام آدمی پارٹی نے کالکا جی سیٹ سے مشرقی دہلی سیٹ سے لوک سبھا امیدوار رہیں آتشی مارلینا کو امیدوار بنایا ہے جبکہ تیمار پور اسمبلی سیٹ پر موجودہ رکن اسمبلی پنکج پشکر کی جگہ دلیپ پانڈے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مسلم اکثریتی حلقہ مٹیا محل اور سیلم پور سے عام آدمی پارٹی نے اپنے موجودہ رکن اسمبلی کو تبدیل کردیا ہے۔ مٹیا محل میں عاصم احمد خان کی جگہ شعیب اقبال کو موقع دیا گیا ہے جبکہ سیلم پور میں حاجی اشراق خان کی جگہ پر کونسلر اسماء رحمن کے شوہر عبدالرحمٰن کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں چاندنی چوک سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والی الکا لانبا کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ ان کی جگہ پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی پرہلاد سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بدر پور کے موجودہ رکن اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ کر سابق رکن اسمبلی اور حال ہی میں کانگریس چھوڑنے والے رام سنگھ نیتا جی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

مٹیا محل سے دہلی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال کو موجودہ رکن اسمبلی عاصم احمد خان کی جگہ پر امیدوار بنایا گیا ہے۔


ذرائع سے ملنے والی خبر صحیح ثابت ہوئی

اس سے قبل ذرائع سے خبر ملنے کے بعد نیوز 18 نے خبر شائع کی تھی کہ 7 موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کٹنا یقینی ہے، جو بالکل درست ثابت ہوئی ہے۔ کونڈلی کے موجودہ رکن اسمبلی منوج کمار کی جگہ 'آپ' کے ایس سی/ ایس ٹی مورچہ کے صدر کلدیپ کمار کو ٹکٹ ملنےکی قیاس آرائی کی جا رہی ہے۔ مٹیا محل سے سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔ یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی عاصم احمد خان کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 'آپ' قیادت بدر پورسیٹ سے حال میں 'آپ' میں شامل ہوئے رام سنگھ نیتا جی کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی این ڈی شرما ہیں۔ اس کے علاوہ ہری نگر اسمبلی سیٹ سے راجکمار ڈھلن کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ کراول نگر سے 'آپ' کے رکن اسمبلی کپل مشرا کی جگہ درگیش پاٹھک کو 'آپ' انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجواسن سے بی ایس جن، راجوری گارڈن سے دھنونتی چندیلا، گاندھی نگر سے نوین چودھری کو 'آپ' کا ٹکٹ فائنل ہونے کی امید ظاہرکی جارہی ہے۔ دوارکا سے ونے مشرا کا نام بھی لسٹ میں فائنل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع سے ملنے خبریں صحیح ثابت ہوئی ہیں۔

 
First published: Jan 14, 2020 07:58 PM IST