نئی دہلی : عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے سابق وزیر کپل مشرا دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ ہڑتال کے دوران ایک نوجوان، مشرا سے ملنے کے بہانے ان قریب پہنچا اور پھر کپل پر حملہ کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نوجوان نے کپل مشرا کو تھپڑمارا اور لات وگھونسوں سے حملہ کر دیا۔ انکت کے نام کے اس نوجوان نے خود کو عام آدمی پارٹی کا کا رکن بتایا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کپل مشرا اپنے گھر کے باہر ہی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت کچھ اور رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سنجے سنگھ نے روس میں غیر قانونی ڈیلنگ کی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔