ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یشونت سنہا نے عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو سکھائیں بجٹ کی باریکیاں

نئی دہلی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے بجٹ پر عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی کلاس لی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Mar 16, 2016 11:15 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یشونت سنہا نے عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو سکھائیں بجٹ کی باریکیاں
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا : فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے بجٹ پر عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی کلاس لی۔ اس کلاس میں سنہا نے نئے ممبران اسمبلی کو بجٹ کی باریکیاں سکھائیں۔ دہلی اسمبلی میں سنہا کی موجودگی پر جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے صفائی دی کہ اس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔


لیکن جب ممبران اسمبلی کے سوال کی باری آئی تو سب نے موجودہ مرکزی حکومت سے منسلک سوال ہی پوچھے۔ بی جے پی میں حاشیہ پر مانے جانے والے سنہا عآپ ممبران اسمبلی کے سوالات پر حکومت اور پارٹی کا دفاع کرتے نظر آئے۔


سنہا نے بجٹ کی رازداری کو ختم کرنے کی وکالت کی۔ ریاستوں کو بھی بجٹ کے لئے تاریخ کا تعین کرنے کا مشورہ دیا۔ ویسے تو میڈیا کے لئے سنہا نے پہلے ہی ہدایت دے دی تھی کہ اس پروگرام کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ لیکن جب ممبران اسمبلی کے سوال کی باری آئی تو سب نے موجودہ مرکزی حکومت سے منسلک سوال ہی پوچھے اور سنہا یہاں حکومت کا دفاع کرتے نظر آئے۔


بتا دیں کہ دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ 28 مارچ کو وزیر خزانہ منیش سسودیا بجٹ پیش کریں گے اور حکومت نے بجٹ تیار کر اسے منظوری کے لئے مرکز کے پاس بھیج بھی دیا ہے۔ اس لئے سوال ہے کہ کیا ان تفصیلات کا اثر دہلی حکومت کے دوسرے بجٹ میں نظر آئے گا۔


 


First published: Mar 16, 2016 11:13 AM IST