உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم کی رہائش گاہ تک مارچ نکالے گی عام آدمی پارٹی، پانچ میٹرو اسٹیشن بند

    پی ایم رہائش گاہ تک مارچ نکالے گی عام آدمی پارٹی

    پی ایم رہائش گاہ تک مارچ نکالے گی عام آدمی پارٹی

    عام آدمی پارٹی (آپ) کے آج وزیر اعظم کے دفتر تک مارچ کو دیکھتے ہوئے دہلی میٹرو کے چار اسٹیشن پٹیل چوک، سینٹرل سکریٹریٹ، ادیوگ بھون اور جن پتھ دو بجے کے بعد بند رہیں گے۔ لوک کلیان مارگ اسٹیشن پہلے ہی 12 بجے سے بند ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی:  عام آدمی پارٹی (آپ) کے آج وزیر اعظم کے دفتر تک مارچ کو دیکھتے ہوئے دہلی میٹرو کے چار اسٹیشن پٹیل چوک، سینٹرل سکریٹریٹ، ادیوگ بھون اور جن پتھ دو بجے کے بعد بند رہیں گے۔ لوک کلیان مارگ اسٹیشن پہلے ہی 12 بجے سے بند ہے۔ دہلی میٹروکے ترجمان نے یہاں بتایا کہ پولیس کے مشورہ کے مطابق لوک کلیان مارگ میٹرو اسٹیشن کو 12 بجے مسافروں کی آمدو رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پٹیل چوک، سینٹرل سکریٹریٹ، ادیوگ بھون اور جن پتھ اسٹیشنوں کو بھی دو بجے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیشن اگلے حکم تک بند رہیں گے اور ان سے مسافروں کی آمد رفت نہیں رہے گی۔


      حالانکہ مسافر سینٹرل سکریٹریٹ پر گاڑيوں کو تبدیل کر سکیں گے۔ دیگر لائنوں پر سروس جاری رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس کے حکام کی ہڑتال کے خلاف عام آدمی پارٹی آج منڈی ہاؤس سے وزیر اعظم کے دفتر تک مارچ نکال رہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے لوٹین زون میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کچھ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

      First published: