உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈی ڈی اے اور مرکزی حکومت ہمیشہ دہلی کے عوام کے تئیں غیرسنجیدہ

    نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قومی ترجمان راگھو چڈا نے کہا کہ ڈی ڈی اے اور مرکزی حکومت ہمیشہ دہلی کے عوام کے تئیں غیر سنجیدہ رہی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قومی ترجمان راگھو چڈا نے کہا کہ ڈی ڈی اے اور مرکزی حکومت ہمیشہ دہلی کے عوام کے تئیں غیر سنجیدہ رہی ہے۔ دہلی میں تقریباً 70فیصد لوگ غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہتے ہیں، ان کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ڈی ڈی اے کے سابق وائس چیئرمین مدھوکر گپتا کے پاس موجود ہے۔ ڈی ڈی اے ایک بلڈر کی مانند کام کر رہا ہے ، مختلف رپورٹوں میں اس بات کی حمایت کی جاتی رہی ہے کہ ڈی ڈی اے کے تمام اختیارات حکومت دہلی کو دے دیے جائیں مگر پتہ نہیں کیوں مرکزی حکومت اس معاملے میں کوتاہیوں کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ 2001 میں باضابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد دہلی کی ترقی اور رہائش کی سہولیات دینا تھا۔ اس کےعلاوہ بھی مختلف مواقع پر یہ بات کہی جاتی رہی ہے۔ ڈی ڈی اے کے ذریعہ مستقل زمین فروخت کی جا رہی ہے لیکن وہ آمدنی کہاں جا رہی ہے پتہ نہیں۔ جب کہ یہ رقم دہلی کے عوام کی ترقی میں استعمال کیے جانے چاہئیں تھے۔

      First published: