ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی کی ممبراسمبلی الکا لامبا پارٹی ہائی کمان سے سخت ناراض، اروند کیجریوال بھی روٹھ گئے

چاندنی چوک سے ممبراسمبلی الکا کواروند کیجریوال نے ٹوئٹرپران فالو کردیا ہے، اس کے بعدانہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ پارٹی کومیری خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔ 

  • Share this:
عام آدمی پارٹی کی ممبراسمبلی الکا لامبا پارٹی ہائی کمان سے سخت ناراض، اروند کیجریوال بھی روٹھ گئے
عام آدمی پارٹی ایم ایل اے الکا لامبا کی فائل فوٹو: گیٹی امیجیز۔

عام آدمی پارٹی سے برخاست لیڈر الکا لامبا نے پارٹی اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پردرکنارکرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ الکا لامبا نے پیرکودعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے انہیں ٹوئٹرپران فالوکردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی میں کام کرنا مشکل ہورہا ہے۔


انہوں نے کہا "پارٹی میری پوزیشن کولے کراپنا موقف واضح کرے۔ مجھے کم ازکم یہ توبتایا جائے کہ پارٹی لیڈر مجھ سے ناراض کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کے ٹکٹ کی محتاج نہیں ہیں۔ مسلسل علاقے میں کام کررہی ہیں، وہ اس بات سے مایوس ہیں کہ انہیں پارٹی کی کسی بھی میٹنگ میں نہیں بلایا جارہا ہے۔


چاندنی چوک سے ممبراسمبلی الکا لامبا نے کہا 'مجھے اس بات کا احساس ہے کہ پارٹی کو میری خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم جب تک میں ممبراسمبلی ہوں، تب تک اپنے انتخابی حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرتی رہوں گی'۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی قیادت کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی ان کی پوزیشن پراپنا رخ واضح کرے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے آج منگل تک کا پارٹی ہائی کمان کو وقت دیا ہے، اس کے بعد بھی اگرپارٹی انہیں کچھ نہیں بتاتی ہے توپھروہ آزاد ہوں گی۔


ممبراسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے تمام آفیشیل واٹس اپ گروپ سے انہیں ہٹا دیا گیا ہے اورکیجریوال نے بھی اتوارکوانہیں ٹوئٹرپران فالو کردیا ہے۔ لامبا نے کہا 'واٹس اپ گروپ سے ہٹانا، ٹوئٹرپران فالوکرنا اورمیٹنگ میں نہ بلانا، ان سب سے مجھے لگتا ہےکہ میں اسی پوزیشن اوراحترام کے لائق ہوں جیسے کہ دیگرممبران اسمبلی۔ میں اپنے سوابھیمان سے سمجھوتہ نہیں کرسکتی ہوں، میرے لئے اس پوزیشن کو جاری رکھ پانا مشکل ہے۔
First published: Feb 05, 2019 08:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading