دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نےلوک سبھا الیکشن کے لئے دلی کی سات سیٹوں میں سے چھ پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے مشرقی دلی سے آتشی مارلینا، جنوبی دلی سے راگھو چڈھا، چاندنی چوک سے پنکج گپتا، شمال مشرقی دلی سے دلیپ پانڈے، شمال مغربی دلی سے گگن سنگھ اور نئی دلی لوک سبھا سیٹ سے برجیش گوئل کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں، ساتویں سیٹ مغربی دلی کی ہے جس کے لئے امیدوار کا فیصلہ ابھی نہیں ہو پایا ہے۔
اس سے پہلے لوک سبھا انتخابات 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کڑی ٹکر دینے کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کے لئے بات چیت چل رہی تھی، لیکن سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دونوں پارٹیوں میں اتفاق رائے نہیں ہو پایا۔
بتا دیں کہ حال ہی میں دہلی ریاستی کانگریس صدر کے عہدہ پر براجمان سینئرکانگریس لیڈراوردہلی میں تین باروزیراعلیٰ رہ چکیں شیلا دکشت نےعام آدمی پارٹی کو ایک چھوٹی پارٹی قراردیتے ہوئے اس کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو سرے سےمسترد کردیا تھا۔
شیلا دکشت نے کہا تھا کہ عآپ بہت چھوٹی پارٹی ہے۔ ایسی چھوٹی پارٹیاں آتی جاتی رہتی ہیں۔ شیلا دکشت نے کہا تھا ’’کانگریس اکیلے الیکشن لڑنے میں اہل ہے۔ ہمیں کسی سے گٹھ بندھن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا تھا ’’عام آدمی پارٹی کولےکرہمیں فکر کرنےکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی پارٹی ہے, جس کا وجود صرف دلی میں ہی ہے۔ بقیہ ریاستوں میں عآپ کہیں بھی نہیں ہے۔ ایسی چھوٹی پارٹیاں آتی جاتی رہتی ہیں‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔