உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی کا نجیب جنگ پر بڑا حملہ ، فوری طور پر ایل جی کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی : دہلی میں عام آدمی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر بڑا حملہ بولتے ہوئے اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    نئی دہلی : دہلی میں عام آدمی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر بڑا حملہ بولتے ہوئے اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    نئی دہلی : دہلی میں عام آدمی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر بڑا حملہ بولتے ہوئے اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی میں عام آدمی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر بڑا حملہ بولتے ہوئے اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے ایل جی پر این ڈی ایم سی کے وکیل ایم ایم خان کی سازش کو دبانے کا بھی الزام لگایا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے آج ایک پریس کانفرنس کر کے اس معاملے میں بی جے پی لیڈر مہیش گری اور بی جے پی لیڈر کنور سنگھ تنور سے پوچھ گچھ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
      انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایم ایم خان کے قتل کے ایک دن بعد ہی ہوٹل مالک اور قتل کے ملزم رمیش کاکڑ کی عرضی پر لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے دفتر سے 17 مئی کو این ڈی ایم سی کو خان پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کو کہا گیا تھا۔ اسی کو لے کر عام آدمی پارٹی نے ایل جی اور مہیش گری پر بڑا حملہ بولا ہے۔
      عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ مہیش گری اور کنور سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایم ایم خان کے خلاف خط لکھا تھا ، اور ملزموں کو بچانے کی کوشش کی۔ پارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
      پریس کانفرنس میں پارٹی لیڈر راگھو چڈھا اور دلیپ پانڈے نے سلسلہ وار طریقے سے سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مہیش گری نے سب کے سامنے جھوٹ بولا ہے اور ایک قتل کیس میں جھوٹ بولنے کے کیا نتائج ہوتے ہیں ، آپ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے (مہیش) کہا کہ میرے خط کا ہوٹل سے یا ایم ایم خان سے کچھ لینا دینا نہیں ہے جبکہ خط کے جواب سے واضح ہو جاتا ہے کہ ملزم کو بچانے کے لئے اور ایم ایم خان کے خلاف ایکشن کے لئے لکھا گیا تھا۔
      عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ ہم تو ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ مہیش گری کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہئے، ان کا جھوٹ آج ثابت ہو گیا۔ 17 مئی 2016 یعنی قتل کے اگلے دن قتل کے اہم ملزم کی سفارش کو آگے بڑھاتے ہوئے ایل جی نے خط لکھا۔ اس پورے معاملے میں ایل جی کا کیا مفاد وابستہ ہے ، اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ کتنی مرتبہ وہ ملزم اور ان کے وکلا سے ملے ، اس کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ لیفٹیننٹ گورنر کو فوری طور پر گرفتار کیا جاجا چاہئے۔
      First published: