ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی کا الزام- گوتم گمبھیرنے قابل اعتراض پرچے تقسیم کرائے، پریس کانفرنس میں روپڑیں آتشی

مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کی امیدوارآتشی مارلینا ایک پریس کانفرنس کے دوران رو پڑیں۔ اس پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی نے آتشی کے خلاف قابل اعتراض پمفلیٹ تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔

  • Share this:
عام آدمی پارٹی کا الزام- گوتم گمبھیرنے قابل اعتراض پرچے تقسیم کرائے، پریس کانفرنس میں روپڑیں آتشی
مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی مارلینا پریس کانفرنس میں رو پڑیں۔

مشرقی دہلی سےعام آدمی پارٹی (آپ) امیدوارآتشی مارلینا ایک پریس کانفرنس کے دوران روپڑیں۔ اس پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی نےآتشی کے خلاف قابل اعتراض پمفلیٹ تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ آپ کا کہنا ہے کہ یہ پمفلیٹ مشرقی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوارگوتم گمبھیرنے تقسیم کرائے ہیں۔ اسی کولےکرآتشی مارلینا اورمنیش سسودیا نے پریس کانفرنس کیا تھا۔ اسی دوران آتشی روپڑیں۔


پریس کانفرنس کے دوران آتشی نےالزام لگایا کہ گوتم گمبھیرالیکشن میں کتنا گرسکتے ہیں، یہ انہوں نے اوران کی پارٹی نے دکھا دیا ہے۔ یہ پرچہ ہے، بی جے پی اورگوتم گمبھیرجی نے پورے لوک سبھا حلقے میں اسےتقسیم کرایاہے۔ آتشی نےکہا کہ میرے جیسا انسان سیاست میں اس لئےنہیں ہے کہ اسے پیسہ چاہئے۔


عام آدمی پارٹی نےالزام لگایا ہے کہ اس پمفلیٹ میں آتشی کے بارے میں کافی قابل اعتراض باتیں لکھی گئی ہیں۔ اس پورے معاملے پردہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکےگوتم گمبھیرپرتنقید کی ہے۔ منیش سسودیا نےلکھا کہ گوتم گمبھیرآپ میرے خلاف اور آتشی کے خلاف پرچے تقسیم کراکےالیکشن جیتنا چاہتے ہیں، آپ پرشرم ہے۔ مشرقی دہلی کی عوام مجھےاورآتشی کوجانتی ہے، لیکن ان پرچوں کےذریعہ آپ نے اپنے بارے میں بتا دیا ہے، یہی آپ کا چہرہ ہے۔




وہیں دہلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےاس معاملے پرکہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ گوتم گمبھیراتنےنیچے گرجائیں گے۔ اروند کیجریوال نےکہا کہ کیسے ایک خاتون اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرے گی، اگرایسی سوچ والا شخص منتخب ہوجائے گا؟ آتشی آپ مضبوطی کےساتھ رہو، میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ کےلئے یہ کتنا مشکل ہے، ہمیں انہیں طاقتوں کے خلاف لڑنا ہے۔
First published: May 09, 2019 05:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading