ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بجٹ کی تیاری میں کیجریوال حکومت کی مدد کریں کریں گے بی جے پی لیڈر یشونت سنہا

نئی دہلی : سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کو بی جے پی حکومت نے اگرچہ حاشیہ پر لا کھڑا کیا ہو، لیکن عام آدمی پارٹی انہیں اپنا لیڈر بناتے ہوئے بجٹ بنانے میں ان کی مدد لے رہی ہے۔ 28 مارچ کو دہلی حکومت کا بجٹ پیش ہونا ہے اور اس کی تیاری میں سنہا کیجریوال حکومت کی مدد کررہے ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 09, 2016 12:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بجٹ کی تیاری میں کیجریوال حکومت کی مدد کریں کریں گے بی جے پی لیڈر یشونت سنہا
سابق مرکزی وزیراورسینئرلیڈر یشونت سنہا: فائل فوٹو

نئی دہلی : سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کو بی جے پی حکومت نے اگرچہ حاشیہ پر لا کھڑا کیا ہو، لیکن عام آدمی پارٹی انہیں اپنا لیڈر بناتے ہوئے بجٹ بنانے میں ان کی مدد لے رہی ہے۔ 28 مارچ کو دہلی حکومت کا بجٹ پیش ہونا ہے اور اس کی تیاری میں سنہا کیجریوال حکومت کی مدد کررہے ہیں۔

اس سلسلہ میں یشونت سنہا 15 مارچ کو مالی محکمہ اور دہلی کے ممبران اسمبلی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ اپنی اہم تجاویز پیش کریںگے۔ ایک اخبار کو سنہا نے بتایا کہ انہوں نے دہلی کے ممبران اسمبلی سے بات کرنے کے لئے دہلی اسمبلی کے دعوت نامے کو قبول کر لیا ہے۔ اس میں وہ مرکزی حکومت کے بجٹ بنانے کے طریقوں کی معلومات دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے دوران یشونت سنہا وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ لیکن 2014 میں مودی کی قیادت میں تشکیل پائی حکومت میں ان کو جگہ نہیں ملی۔ یہاں تک کہ مارک درشک منڈل میں بھی سنہا کو جگہ نہیں دی گئی۔ سنہا مودی حکومت کی کئی پالیسیوں کی علی الاعلان مخالفت کر چکے ہیں۔

First published: Mar 09, 2016 12:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading