ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

۔2019 میں کانگریس کے 'ہاتھ' کی امید، راجیو گاندھی کے خلاف تجویز پر دفاعی موڈ میں عآپ

بتادیں کہ 2019میں کانگریس سے ممکنہ اتحاد کو دیکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی اس مدعے پر دفاعی موڈ میں آگئی ہے۔

  • Share this:
۔2019 میں کانگریس کے 'ہاتھ' کی امید، راجیو گاندھی کے خلاف تجویز پر دفاعی موڈ میں عآپ
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

دہلی اسمبلی میں جمعہ کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات پرمنظور ہوئی تجویز کو لیکر عام آدمی پارٹی گھرتی نظر آ رہی ہے۔ عآپ رکن اسمبلی الکا لامبا نے دعوی کیا ہے کہ ایوان میں راجیو گاندھی سے بھارت رتن چھیننے سے جڑا قرارداد بھی منظور کیا گیا ہے۔ حالانکہ 2019 میں کانگریس سے ممکنہ اتحاد کو دیکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی اس مدعے پر دفاعی موڈ میں آگئی ہے۔


عآپرکن اسمبلی سوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ راجیو گاندھی سے جڑا قرارداد اصل تجویز نہیں تھی۔ اسے سومناتھ بھارتی نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح شامل کیا گیا قرارداد منظور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے اسے منظور نہیں کیا گیا۔

لیکن رکن اسمبلی الکا لامبا نے منظور ہوئی اس تجویز کی جو فوٹو ٹویٹ کی ہے اس میں راجیو گاندھی والا حصہ بھی دیگر قرارداد کی طرح ہی پرنٹڈ نظر آرہا ہے۔
First published: Dec 22, 2018 07:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading