ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ سے دیا استعفی ، لیفٹیننٹ گورنر سے ہے ناراضگی

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ جاری ناراضگی کی وجہ سے دہلی وقف بورڈ سے امانت اللہ خان نے استعفی دیدیا ہے ۔

  • Share this:
عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ سے دیا استعفی ، لیفٹیننٹ گورنر سے ہے ناراضگی
امانت اللہ خان ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ جاری ناراضگی کی وجہ سے دہلی وقف بورڈ سے امانت اللہ خان نے استعفی دیدیا ہے ۔ امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نہ ہونے سے ناراض تھے ۔ اطلاعات کے مطابق دہلی وقف بورڈ کے رکن امانت اللہ خان اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے درمیان گزشتہ کافی وقت سے تنازع چل رہا ہے ۔ ایل جی نے ایک عدالتی حکم کا حوالہ دیتے ہوئے وقف بورڈ کی تشکیل پر روک لگادی تھی ، جس کو لے کر امانت اللہ خان ان سے کافی ناراض تھے۔

غور طلب ہے کہ امانت اللہ خان کے چیئرمین رہتے ہوئے دہلی وقف بورڈ میں بڑا گھوٹالہ اجاگر ہوا تھا ۔ اس وقت کے ایل جی نجیب جنگ نے بورڈ کو تحلیل کردیا تھا ۔ اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ جاری ہے۔

First published: Jan 17, 2018 08:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading